آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے 30 کشمیری شہید ہوئے، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کے دوران پیر مظہر سعید نے بتایا کہ آبادیوں پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 30 شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔ کنٹرول لائن کے قریبی آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے 217 مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کی تفصیل بتا دی۔ اٹھ مقام میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیر مظہر سعید نے بتایا کہ آبادیوں پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 30 شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریبی آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے 217 مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پیر محمد مظہر سعید نے یہ بھی کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت شہداء کے خاندانوں کو 1،1کروڑ روپے معاوضہ دے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی گولہ باری سے ا بادیوں پر بھارتی ہوئے ہیں
پڑھیں:
یوم شہدائے جموں کے موقع پر کشمیر سینٹر لاہور کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
مقررین نے کہا کہ ان شہداء نے اپنی جانیں اس یقین اور محبت کے ساتھ نچھاور کیں کہ ان کی آخری منزل پاکستان تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب سے سابق وزیر حکومت ناصر حسین ڈار، ممتاز کشمیری رہنما سید نصیب اللہ گردیزی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما انجینئر مشتاق محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یومِ شہدائے جموں منانے کا مقصدجموں کے ان اڑھائی لاکھ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہیں نومبر1947ء میں پاکستان ہجرت کرتے وقت شہید کر دیا گیا تھا۔ یہ پاکستان کی محبت میں قربانی کی سب سے بڑی مثال ہے جو جموں کے مسلمانوں نے پیش کی۔ ان شہداء نے اپنی جانیں اس یقین اور محبت کے ساتھ نچھاور کیں کہ ان کی آخری منزل پاکستان تھی۔ مقررین نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام طویل عرصے سے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر صورت کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ان کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کوئی قوم اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان سے محبت کی وجہ سے بھارتی ظلم و ستم برداشت کر رہے ہیں، مگر انشاءاللہ بہت جلد یہ ظلم و جبر کی تاریک رات ختم ہو گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداء کو پاکستانی قومی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کرتے ہیں جو ان کی پاکستان کے ساتھ محبت کا واضح ثبوت ہے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم شہدائے جموں کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
مولانا شفیع جوش، مقبول اعوان، انچارج کشمیر سنٹر لاہور انعام الحسن، سیکرٹری جنرل کشمیر ایکشن کمیٹی فاروق آزاد، بلال بٹ، چوہدری محمد صدیق، علامہ مشتاق قادری، قاضی انوار، علامہ خالد محمود، پروفیسر مظہر عالم، معروف دانشور نذر بھنڈر، نوید ملک اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فاتحہ قرآن خوانی اور کشمیری شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔