معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔

صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ نے مدرز ڈے کے موقع پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کیلئے خوب نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)


خیال رہے کہ گزشتہ برس صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کیا تھا، محب مرزا صنم سے قبل اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

یاد رہے کہ صنم سعید ان دنوں نیٹ فلکس اردو کے بڑے پراجیکٹ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جلد پاکستان ریلویز سے بڑی خوشخبری ملے گی، وفاقی وزیر ریلوے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، جلدپاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز پر زیادہ فوکس کر رہے ہیں، ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سے وابستہ ہے، جلد پاکستان ریلوے سے بڑی خوشخبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریلویز کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان کو 45 منٹ پرزینٹیشن دی ہے، مارچ میں وزیر ریلوے کا عہدہ سنبھالا، ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کو یقنی بنایا، اب ٹرینوں کے بروقت آنے جانے کی شرح 45فیصد سے 85فیصد تک چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر بننے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر کھانے پینے کی اشیا کا معیار بہتربنایا، جدید انفارمیشن ڈیسک ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے، گرین لائن ٹرین میں پہلی دفعہ ٹرین ہاسٹس پائلٹ پروجیکٹ دیا، پہلی دفعہ برقی سیڑھیاں لاہور ریلوے اسٹیشن پر لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ تھر کول ریکو ڈیک اور ریجنل رابطے کے لیے ریلوے کو مضبوط کرنا ہوگا اور سب ٹریکس کو برابری کی سطح پر لے چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ملک کی ترقی سیوابستہ ہے، ریلوے کی اربوں روپے کی زمین واگزار کرائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  • ’شعلے‘: شاہکار فلم 50 سال بعد اپنی اصل کہانی کے ساتھ پردہ سکرین پر اترنے کو تیار
  • ’لو گُرُو‘ کی شاندار کامیابی، 16 دن میں 70 کروڑ کا بزنس
  • ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرُو‘ نے 16 دن میں 70 کروڑ روپے کمالیے
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد غزہ سے خوشخبری جلد متوقع:ٹرمپ
  • عینا آصف کی اصل عمر کیا ہے؟ اداکارہ کا انکشاف
  • جلد پاکستان ریلویز سے بڑی خوشخبری ملے گی، وفاقی وزیر ریلوے
  • بھارتی فلمی صنعت میں پاکستانی فنکاروں کی مخالفت کا نیا تنازعہ کیا ہے؟
  • بیٹی خود مختار ہے، بڑھاپے کا سہارا بننا اس کی ذمے داری نہیں، عفت عمر
  • لانڈھی میں گھرسے 40 شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی