اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔
صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔
صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ نے مدرز ڈے کے موقع پر یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کیلئے خوب نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
https://www.instagram.com/p/DJgKQT5KpQS/
خیال رہے کہ گزشتہ برس صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا کے ساتھ اپنی شادی کا اعتراف کیا تھا، محب مرزا صنم سے قبل اداکارہ آمنہ شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
یاد رہے کہ صنم سعید ان دنوں نیٹ فلکس اردو کے بڑے پراجیکٹ ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)کسی بھی مجبوری کے باعث حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری آگئی، پالیسی دستاویز کے مطابق بیماری کے باعث سفر نہ کرنے والا شخص پیسے واپس یا کسی اور کو نامزد کرسکتا ہے تاہم حج پر نہ جانے کی ٹھوس وجہ اور ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ فوت ہونے والے کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
دستاویز مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کونامزد کرسکتا ہے، بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کورقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا، رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی۔رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قرار دے دیا گیا، حج پر نہ جانے کی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دینا ہوگی۔