اجتماع عام سے ملک میں نئی سیاسی جدوجہد شروع ہوگی، سہیل شارق
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے نائب قیم پروفیسر سہیل شارق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام سے ملک میں ایک نئی سیاسی جدوجہد شروع ہو گی 27ویں آئینی ترمیم سے ملک میں کرپشن اور امریت کا راستہ کھل جائے گا یہ بات انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام جن حالات میں ہو رہا وہ انتہائی سخت حالات ہیں ملک میں ایک سیاسی حکومت ہوتے ہوئے بھی سیاسی بحران قائم ہے انھوں نے کہا 27ویں آئینی ترمیم حکمران عوام کی سہولت کے لیے نہیں بلکہ اپنے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے لا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں کرپشن اور امریت کا ایک نیا دروازہ کھل جائے گا انھوں نے اسی فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے لیے جماعت نے نظام بدلو تحریک کا آغاز کیا ہے جو جماعت اسلامی اجتماع سے پورے ملک شروع ہوجائے گی جب تک عوام جعلی نعروں اور اس فرسودہ نظام سے نجات نہیں پائے گی اسے کوئی ریلیف حاصل نہیں ہو گا انھوں نے عوام کو اب بڑھ چڑھ کر اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اس تحریک میں حصہ لینا ہو گا اور اجتماع میں شریک ہو کر اس فرسودہ نظام کے خلاف آواز اُٹھانی ہو گی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد جنرل سیکرٹری پروفیسر راو طارق کونسلر طاہر اسامہ کونسلر عبدالحمید شیخ الخدمت فاونڈیشن کے صد پروفیسر حماد علی بہادر نے انھیں اجتماع عام حوالے سے تیاریوں کے بارے میں رپورٹ دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سے ملک میں انھوں نے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔