فیک نیوز واچ ڈاگ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے جھوٹ مکمل طور پر بے نقاب کیے گئے ہیں۔

فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا، جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، اپنی فوج کی ہزیمت چھپانے کے لیے نئے ڈرامے شروع

فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی، منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں تباہ کاریاں دکھاتے رہے، پاک بھارت جنگ کے دوران فیک نیوز بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال ہوئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد پریس بریفنگ میں انڈین وزارت خارجہ نے عراق میں 2007 کی فوٹیجز کو پلوامہ کے ساتھ جوڑا، انڈین میڈیا نے اسرائیلی آئرن ڈوم کی 2021 کی فوٹیجز کو بطور انڈین ڈیفنس سسٹم دکھایا، انڈیا ٹوڈے کی جانب سے اینیمیٹڈ میزائل حملوں کو بطور حقیقی میزائل دکھایا گیا۔

انڈین میڈیا میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ہار تسلیم کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو بھی چلتی رہی، انڈین میڈیا پر بھارتی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی من گھڑت خبریں چلائی گئیں، بھارتی چینلز پر پاکستانی آرمی چیف کو حراست میں لینے کی جعلی خبریں بھی چلتی رہیں، بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو مارنے کا دعویٰ بھی من گھڑت ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آہنی جنگلے سے محفوظ بنائی قبر کہاں واقع ہے؟ انڈین میڈیا کے تمام دعوے غلط نکلے

رپورٹ کے مطابق دوران جنگ عالمی میڈیا سے منسوب جنگی اعدادوشمار سے متعلق سکرین جعلی شاٹس زیر گردش رہے، زی ٹی وی کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پر حملے کی جعلی بریکنگ نیوز چلائی گئی، سرگودھا ائیر بیس کی تباہی کے حوالے سے جعلی سیٹلائٹ امیجز بھی قابل ذکر رہیں، سری نگر میں پاکستان ائیر فورس کے دو طیارے گرنے کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلتی رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ انڈیا ٹوڈے پر پاکستانی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 گرانے کی خبریں چلیں، زی نیوز کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کی من گھڑت خبر چلتی رہی، بھارتی شہر جے پور میں امریکی اور اسرائیلی طیارے اترنے کی اے آئی ویڈیوز بھی بطور پراپیگنڈہ استعمال ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی پائلٹس کی گرفتاری کی خبریں چلتی رہیں،پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا کو فیک نیوز مہم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہوا، سیز فائر کے بعد بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں کریڈبیلیٹی صفر ہوگئی، پاک بھارت جنگ کے دوران جعلی خبروں کو انڈین حکومتی سرپرستی بھی حاصل رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی میڈیا جھوٹا ہے‘، نیویارک ٹائمز نے آئینہ دکھا دیا

فیک نیوز واچ ڈاگ نے جعلی خبروں کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت بھارتی میڈیا پاکستان جنگ فیک نیوز فیک نیوز واچ ڈاگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت بھارتی میڈیا پاکستان فیک نیوز فیک نیوز واچ ڈاگ فیک نیوز واچ ڈاگ بھارتی میڈیا انڈین میڈیا جعلی خبروں کے دوران

پڑھیں:

بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے: خواجہ آصف

ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، اب مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ اجلاس میں کسی ملک کو دوسرے کی تقریر پر تنقید کرنے یا جوابی مؤقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث بھارتی وزیر دفاع کو موقع نہیں ملا کہ وہ پاکستان کے مؤقف کو چیلنج کر سکیں۔

انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر موجود تمام رکن ممالک نے پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے لیا اور اس سے اتفاق کیا، جب کہ بھارت اپنی روایت کے مطابق ایک بار پھر جھوٹ پر مبنی بیانیہ لے کر آیا مگر وہ قابل قبول نہیں رہا۔

سندھ طاس معاہدے سے متعلق سوال پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فریق اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت ضد اور ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے کیونکہ اسے ماضی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اب اپنے سیاسی زوال کو چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کا سہارا لے رہی ہے، مگر سچائی چھپ نہیں سکتی اور بھارتی وزیر اعظم کی سیاست اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ امن اور حقائق کی بات کی ہے اور اس بار بھی SCO میں ہماری سچائی کو تسلیم کیا گیا، جب کہ بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر خفت اٹھانا پڑی۔

باٹا پور:خاتون اور اس کے بچوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فضائیہ کی ملکیت ہوائی پٹی مبینہ دھوکہ دہی سے کیسے فروخت کی گئی؟
  • انڈیا اورامریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کا تجارتی معاہدہ مشکلات کا شکار
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہے‘ خواجہ آصف
  • بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
  • بھارتی خلائی مشن کا پول کھل گیا، ’فیک نیوز واچ ڈاگ‘ کی چشم کشا رپورٹ منظرِ عام پر
  • بھارتی خلائی مشن کی حقیقت؛ فیک نیوز واچ ڈاگ کی چشم کشاء رپورٹ سامنے آگئی
  • دنیا نے بھارتی مؤقف رد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں ہو سکتا: وزیر دفاع
  • بھارتی خلائی مشن کی حقیقت، فیک نیوز واچ ڈاگ کی چشم کشا ء رپورٹ منظرعام پر آگئی
  • بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے، وزیر دفاع
  • بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے: خواجہ آصف