پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) پاکستان کے 78ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سویڈش مہمانوں سمیت سویڈن بھر سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور کشمیری مردو خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز پاکستانی سکالر ناصر مدنی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے قومی ترانہ کی دھن پر سبز حلالی پرچم فضا میں بلند کیا تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ہیڈ آف ٹریڈ احسن ریاض چوہدری کی جانب سے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے بیانات پڑھ کر سنائے گئے۔
(جاری ہے)
تقریب سے سویڈش مہمان سٹاک ہوم کی کاؤنٹی ہودنگے کی مئیر آنی اسلندنے خطاب میں سویڈن میں رہنے والے پاکستانی ڈائسفورا کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈایسفورا سویڈن میں ایک اچھی شناخت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔
سفیر پاکستان بلال حئی نے اپنے خطاب میں یومِ آزادی اور معرکہ حق میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے سویڈن میں پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے اپنا فعال کردار جاری رکھیں۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ تقریب میں ہالندا ایکومینیا چرچ کے پاسٹر بوآز کامران اور انکی ٹیم جبکہ چھوٹے بچوں کی جانب سے قومی نغمے اور تقاریر پیش کی گئیں ۔تقریب میں پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان بلال حئی و بیگم بلال حئی نے مہمانوں کو پھول جبکہ بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سفیر پاکستان میں پاکستان سٹاک ہوم بلال حئی
پڑھیں:
کراچی، گورنر ہاؤس میں جشنِ آزادی کی شاندار آتشبازی، گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش
کراچی:جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جو رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوا۔
اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے بھی موجود تھے تاکہ اس تقریب کو عالمی ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا، جس پر ملکی فنکاروں نے پرفارمنسز پیش کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بھارت نے اگر میلی آنکھ سے دیکھا تو یہی آتشبازی تمہارے لیے کافی ہوگی، ہم نے سب نے مل کر جشنِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنایا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت کو بھی پتہ چل گیا کہ آتشبازی کس طرح آتش فشانی میں بدل سکتی ہے۔ عوامی گورنر کی وجہ سے گورنر ہاؤس کی قسمت بدل گئی ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق آتشبازی کے اس مظاہرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی گئی، جس کے لیے غیر ملکی نمائندے بھی موجود تھے۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے آتشبازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔