Nawaiwaqt:
2025-10-04@16:57:47 GMT

یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کا جشن جوش و جذبے سے منایا گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کا جشن جوش و جذبے سے منایا گیا

اسلام آباد+ لاہور+ کراچی (خبر نگارخصوصی+ خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ایجنسیاں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ میں پرچم کشائی کی اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ جمعرات کو یوم آزادی کے موقع پر یادگار شہداء پر مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم محمد شہباز شریف تھے۔ علاقائی لباسوں میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیر اعظم کو پھول پیش کئے جبکہ وزیر اعظم نے بچوں سے پیار کیا۔ اس موقع پر سائرن بجائے گئے اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر اعظم نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر حضوری باغ لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایم اینڈ او صولت حیات وٹو، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید سمیت دیگر افسران اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر ہاؤس لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ قائم مقام گورنر پنجاب، ملک محمد احمد خان نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر گورنر ہاؤس لاہور میں قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور فضا ''پاکستان زندہ باد'' کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب میں اہم سرکاری شخصیات، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے پوری قوم کو یومِ آزادی اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی۔ مزار اقبال پر بھی حاضری دی۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی گئی۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی ہیڈکوارٹرز میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پاکستان کا 78واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں جشن کا آغاز ہوگیا۔ ملک کے چھوٹے، بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا۔ شہری سڑکوں پر امڈ آئے، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، چھوٹی بڑی ریلیوں اور مختلف ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں نے ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔ عمارتوں کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم لہرا رکھے ہیں۔ لاہور میں دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر دن کے آغاز پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں نماز فجرمیں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقا ریب ہوئیں۔ خیبرپی کے میں بھی جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی گئیں۔ یوم آزادی پر بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس اور پاک بحریہ کے جوانوں نے مزار پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور تصور اقبال نے مزار قائد پر حاضری دی، گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلی نے پرچم کشائی بھی کی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے، پاک رینجرز اور فوج کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی۔ علاوہ ازیں مظفرآباد میں 78واں یوم آزادی ومعرکہ حق ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پرچم کشائی کی۔ دارالحکومت مظفرآباد میں 78 ویں یوم آزادی و معرکہ حق کے موقع صدارتی سیکرٹیریٹ مظفرآباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بنیان مرصوص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا۔ بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔ یو اے ای کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے میں 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستانی قیادت کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اتحاد، یقین اور قربانی جیسے سنہری اصولوں کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور ملک کی خوشحالی، امن و استحکام کے لیے دعا کی۔ علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کے خصوصی علامتی اجلاس میں قرارداد منظور کرلی۔ علامتی اجلاس میں خصوصی بچوں اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ خصوصی بچوں نے قرارداد میں قیام پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ عہد کیا کہ ملک کی ترقی میں خصوصی افراد بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پرانے اسمبلی ہال میں ارکان اسمبلی اور خصوصی طلبہ کے ساتھ سندھ اسمبلی کا ایک علامتی اجلاس اور کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر سندھ اسمبلی کے موقع پر خصوصی علامتی اجلاس کی صدارت سپیکر اویس قادر شاہ نے کی۔ یہ سندھ اسمبلی اجلاس کا انعقاد قدیمی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ خصوصی افراد کو ایوان میں ارکان اسمبلی کی نشستوں پر بٹھایا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یوم آزادی کے موقع پر کا انعقاد کیا گیا ا زادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد پرچم کشائی کی علامتی اجلاس سندھ اسمبلی پاکستان کے یوم ا زادی نے شرکت کی کی پروقار لاہور میں سلامی دی معرکہ حق زادی کی کی گئی پیش کی کے لیے

پڑھیں:

’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے حضرات سے درخواست ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پرغور کریں، جو آپ کو میسر ہے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں، کشمیر کی جنگوں میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی گلگتی اور بلتی شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے داؤ پر لگایا ہے اور لگائیں گے، یہ ہمارے ایمان کا جزو ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے، اکتوبر 1947میں جموں سیالکوٹ کا بارڈر کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی ،ہزاروں اغوا ہو گئیں، بجوات ،حاجی پورہ اور  پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت جانوں سے چکانے والے رہتے ہیں۔

آزاد کشمیر میں جو اسوقت حضرات احتجاج کر رہے ھیں۔ اسکے فائدہ یانقصان ،درست یا غلط
کی بحث میں جاۓ بغیر صرف ان احتجاجی حضرات سے درخواست ھے کہمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی تین نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان پہ غور کریں۔ جو آپکو میسر ھے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے۔…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 1, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • امریکی معاہدے کو بے نقاب نہ کرنا اسلام کی توہین ہے، علامہ ریاض نجفی
  • آزادی کشمیر ،حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل
  • اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو 
  • نظام عدلیہ میں ڈیجیٹل تبدیلی کا فروغ، مفاہمتی یاداشات پر دستخط