عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، علامہ قاضی نادر
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے جس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے پہلے کربلا جانے والوں پر پابندی لگائی اور اب چہلم کے موقع پر پیدل جلوس عزاء میں شامل ہونے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ اس وقت پنجاب بھر کے اضلاع میں پولیس انتطامیہ عزاداری کے منتظمین کو دھمکیاں دے رہی ہیں اور ایف آئی آر کاٹ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی اور ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مزید کہا کہ فورتھ شیڈول میں دہشتگردوں کو ڈالا جاتا ہے لیکن یہاں محب وطن شہریوں کو ڈالا جا رہا ہے، پنجاب میں اس وقت پولیس گردی عروج پر ہے۔چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر رستوں میں سبیلوں پر پابندی لگائی گئی ہے، لوگوں کو نظربند کیا جا رہا ہے، پیدل چلنے والوں کے خلاف جو فورس لگائی جا رہی ہے وہ حفاظت پر کیوں نہیں لگاتے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ جتنا شیعان حیدر کرار کو دبانے کی کوشش کی گئی اتنے ہی جذبے اور عقیدہ کے ساتھ عزاداری سید الشہداء اور جلوس میں شرکت کی اور حکومتی پابندیوں کے باوجود بھی عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام بھرپور انداز میں پہلے سے زیادہ کثیر تعداد میں اربعین کے جلوس میں شرکت ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر
سٹی 42: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس چہلم امام حسینؑ اختتام پذیر ہوگیا
مرکزی جلوس چہلم سید الشہداء ع امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو میں اختتام پذیر ہوا،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشری میں اختتام پذیر ہوا،بعد از نماز ظہرین برآمد ہونے والے مرکزی جلوس میں عزادارانِ امام حسینؑ کی بڑی تعداد کی شرکت کی
دن بھر عزاداران کے مختلف حلقے سینہ کوبی اور نوحے خانی میں مصروف رہے،جلوس کے روایتی راستوں پر جگہ جگہ سبیل اور نیاز کا انتظام موجود تھا،عزاداران امام حسین ع نے میلوڈی کے شہداء چوک میں نماز مغربین ادا کی
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
حلوس اپنے رواہتی راستوں جی سکس ون ٹو, نیو آبپارہ, میلوًڈی, پولی کلینک سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ اثبا عشری میں اختتام پذیر ہوا