سٹی42:  شہدائے کربلا اور نواسہِ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے  پولیس کے4000 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔  ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و  اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

 سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،

جلوس کے روٹ پر عمارات کی چھتوں پر  سنائپر تعینات کئے جائیں گے، روٹ پر  آنے والی تمام گلیوں، سڑکوں اور راستوں کو  قناتیں لگا کر بلاک کیا جائے گا، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،۔

پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان