کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس 15اگست جمعہ کونشترپارک سے برآمد ہوگا۔ چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس ایم اےجناح روڈ سے گزر کر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رہے گا۔چہلم کے جلوس کی وجہ سے انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آنےوالوں کیلئےمتبادل راستوں کا اعلان کیا ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چہلم حضرت امام حسین
پڑھیں:
موضوع: امام حسن عسکری علیہ السّلام کا تنظیمی نظام
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں
پروگرام دین و دنیا
موضوع: امام حسن عسکری علیہ السّلام کا تنظیمی نظام
مہمان : حجہ الاسلام و المسلمین جناب عون علوی
میزبان: محمد سبطین علوی
موضوعات گفتگو:
تشیع کے تنظیمی نظام کا آغاز کب اور کیسے؟
امام حسن عسکری علیہ السّلام کے تنظیمی نظام کے اہداف
امام حسن عسکری علیہ السّلام کے تنظیمی نظام کے لئے اقدامات
خلاصہ گفتگو:
تشیع کا تنظیمی نظام دراصل ائمہ اطہار علیہم السّلام کے دور میں ہی آغاز پذیر ہوا۔ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے زمانے میں وکالت اور نمائندگی کے ذریعے اس نظام کی بنیاد رکھی گئی جسے بعد کے ائمہ نے مزید مضبوط کیا۔ امام حسن عسکری علیہ السّلام کے دور میں عباسی حکومت کی سخت نگرانی اور محدود آزادیوں کے باوجود یہ نظام ایک منظم صورت اختیار کر گیا۔
امام حسن عسکری علیہ السّلام کے تنظیمی نظام کا سب سے اہم ہدف شیعہ معاشرے کو فکری، اعتقادی اور سیاسی طور پر مستحکم بنانا اور آئندہ آنے والے غیبت کے دور کے لیے انہیں تیار کرنا تھا۔ اس نظام کے ذریعے شیعہ پیغام کو محفوظ رکھنا، رابطہ قائم رکھنا اور قیادت کی ہدایات پہنچانا ممکن ہوا۔
امام علیہ السّلام نے اس مقصد کے لیے مختلف علاقوں میں اپنے نمائندے اور وکلاء مقرر کیے، خطوط اور پیغامات کے ذریعے شیعہ عوام سے رابطہ رکھا اور تقیہ کے ذریعے دشمن کی سازشوں سے تحفظ فراہم کیا۔ یہ اقدامات تشیع کے بقا اور استحکام کے ضامن ثابت ہوئے۔