WE News:
2025-08-14@11:56:46 GMT

15 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

15 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے اس روز بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی

حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کا سالانہ عرس ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو لاہور میں ان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع کرتا ہے۔

گزشتہ ہفتے سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس میں تمام اسکول، کالج اور جامعات شامل ہیں۔

ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 13 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے جیسے میٹروپولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے، پولیس، بجلی و گیس کمپنیاں اور اسپتال کھلے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعطیل کا اعلان اگست کو

پڑھیں:

یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک: ملک میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا اعلان ہوگیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 14 اگست بروز  جمعرت کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہوگی جبکہ 15اگست بروز جمعتہ المبارک کو شہر میں  حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔ 15 اگست کو چہلم امام حسین  بھی ہوگا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر  مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دوسری جانب دفاتر میں ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہوں گی۔جس کے بائث دفتر   اور بنک بند ہوں گے۔


  
 

متعلقہ مضامین

  •  کل  مقامی تعطیل کا اعلان
  • ہائیکورٹ ، مقامی عدالتیں کل اور پرسوں بند رہیں گی
  • یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان
  • راولپنڈی میں کل چُھٹی، نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد :مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان
  • یومِ آزادی کی خوشی میں 13 اگست کو بھی تعطیل
  • لاہور کی عدالتیں 14 اور 15 اگست کو بند رہیں گی
  • 13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان
  • عام تعطیل کا اعلان