ویب ڈیسک: 15اگست بروز جمعتہ المبارک کو شہر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہوگی۔
حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
جس کے تحت تمام سرکاری شہری ادارے بند رہیں گے ۔ایم سی ایل، ایل ڈی اے ، ٹیپا واسا،پی ایچ اے ،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، روڈا،ایل ڈبلیو ایم سی، زونز میں چھٹی ہوگی۔سول سیکرٹریٹ اور ماتحت اداروں میں اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مہنگائی کو 38 سے 3.
ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ہفتے کچھ اداروں میں 4 چھٹیاں ہیں کیونکہ جمعرات کو آج 14 اگست ہے، جمعہ کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلہ میں مقامی تعطیل چھٹی اس کے بعد ہفتے کو بھی کچھ ادارے بند رہتے ہیں جبکہ اتوار کو بھی چھٹی ہوتی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مقامی تعطیل
پڑھیں:
مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں 2025 میں نمایاں اضافہ
اکتوبر 2025 میں پہلی بار مقامی آئی ٹی سیکٹر نے 38کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی ایک سال میں برآمدی نمو کی شرح 17فیصد جبکہ زیرتبصرہ مہینے میں 5.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک ڈیٹا کے مطابق آئی ٹی برآمدات کی مالیت ستمبر 2025 میں 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی، جبکہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔ مالی سال 2025 کے 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 1 ارب 20کروڑ ڈالر تھی۔ ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد بڑھی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 تا 50فیصد ہونے سے آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھا ہے جبکہ ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہنے سے بھی کا برآمدکنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور یورپی ممالک میں خدمات کا دائرہ وسیع کررہی ہیں۔