پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مونومنٹ اسلام آباد پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پرچم کشائی کی۔
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وفاقی وزراء بھی موجود تھے اور سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، ثقافتی لباس میں ملبوس ننھے بچوں نے وزیراعظم کو پاکستان مونومنٹ آمد پر پھول پیش کیے
پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ملی جوش و جذبے سے قومی ترانہ پڑھا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور یادگار پاکستان پر پھول رکھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، صدر و وزیراعظم ملک بھرمیں یوم آزادی قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری،وزیر اعظم کا راکٹ فورس کی تشکیل کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پرچم کشائی کی تقریب پاکستان مونومنٹ
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :