میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے؛ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات" سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا
پاکستان کی عسکری و سفارتی فتوحات اور عالمی پذیرائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا۔پاہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔پاکستان نے دفاع کے ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ کشیدگی نہ بڑھے۔افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا بہترین مظاہرہ کیا۔پاکستان نے امن کی خاطر مذاکرات اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔پارلیمنٹ نے متفقہ قراردادوں سے افواج کی حمایت اور مؤقف اجاگر کیا۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے عالمی رابطے کامیاب رہے۔میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے۔برادر اسلامی ممالک، چین، برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ کی حمایت پاکستان کو حاصل ہوئی،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت بیانات پاکستان،امریکہ تعلقات کے نئے دور کی نشاندہی ہیں۔،پاکستان کے سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا عالمی اعتماد کا ثبوت ہے۔امن و استحکام ہی خوشحالی کی بنیاد ہیں، معاشی اشاریے بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔
پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
وارث نے میر انقلابی اور جمہوری شخصیت تھے،جیل سے رہائی پر انہوں نے تلخی ختم کردی تھی ،سیاسی قیادت مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات ختم کریں،ہماری عسکری سیاسی قیادت نے بھارت کو بھرپور جواب دیا،ہم نے بھارت کو امن کی پیشکش کی ،ہم نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی ،سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی کے کندھے سے کندھا ملائے کھڑی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا نومبر 2025 میں اسلام آباد میں انٹر-پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا،45 سے زائد ممالک کے اسپیکرز اور بین الاقوامی پارلیمانی سربراہان کی شرکت کریں گے۔جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہیں
متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-21
رائے ونڈ (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور اختتامی دعا میں بھی شامل رہے۔ ملک کی سلامتی، عالم اسلام کے استحکام اور مضبوطی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ہر بندہ جب اپنے آپ کو درست کرے گا تو پورا معاشرہ بہتر ہو گا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی عالمی تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت معاشرے میں دین کے فروغ اور اصلاح نفس کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اہل اسلام پر مصائب اور جان لیوا آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آ رہی ہیں۔ موجود مشکلات سے نجات کا راستہ توحید و سنت پر عمل ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت اسلام کا ابدی اور لاثانی پیغام پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے۔ تزکیہ نفوس کے لیے کی جانے والی محنت کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔معاشرے کا ہر فرد اگر اپنی ذمہ داری محسوس کرے تو ماحول تبدیل ہو سکتا ہے۔ تبلیغی جماعت کا کام دین کا بنیادی کام ہے۔ تبلیغی جماعت دراصل ایمان کی تحریک ہے۔ ہم سب کو مل کر مثبت اور تعمیری ماحول کو فروغ دینا ہو گا۔ ہماری تمام جدوجہد کا مرکز اور محور ملک کی سلامتی اور بقاء ہونا چاہیے۔ دورہ میں پروفیسر سجاد قمر، قاری محبوب الرحمن، سردار سید غلام، مولانا جمیل فاروقی بھی ہمراہ تھے۔