’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں فوجی خواتین کی شرکت پر بھارتی بھڑک اٹھے، پاکستانیوں نے میمز بنادیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
بھارت میں مشہور ٹی وی کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔ یہ خصوصی قسط یومِ آزادی کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں بھارتی بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران کو مہمان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اس ٹیزر میں کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) امیتابھ بچن کے ساتھ شو میں شریک نظر آتی ہیں۔
ٹیزر میں خواتین فوجی افسران کو اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران مبینہ ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بیانات دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جنہیں ناقدین نے من گھڑت قرار دیا ہے۔
بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد اس پیشکش سے ناخوش دکھائی دی اور اس پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین کے مطابق اس طرح کے مناظر حب الوطنی کو محض ایک تماشے میں بدل دیتے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہے اور اے آئی کی مدد سے اس ٹیزر کو میمز میں تبدیل کردیا، جو اصل ٹیزر سے زیادہ وائرل ہوگیا۔
اے آئی کی مدد سے تبدیل شدہ ٹیزر میں کرنل صوفیہ پاکستان سے شکست کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہیں۔
’’کون بنے گا کروڑ پتی؟‘‘ کی یہ خصوصی قسط آج 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر نشر کی جائے گی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
امریکہ عنقریب ہی عین الاسد سے اپنی فوجیں نکال لیگا، عرب میڈیا
قطری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراقی حکومت کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ جلد ہی مغربی عراق میں واقع اس ایئر بیس سے اپنے سینکڑوں فوجیوں کو واپس بلا لیگا اسلام ٹائمز۔ معروف عرب اخبار العربی الجدید نے عراقی سیاسی و حکومتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ عین الاسد نامی فوجی اڈے پر تعینات سینکڑوں امریکی فوجیوں و افسران کو واپس بلانے کا عمل جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بغداد و واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی معاہدے کے تحت کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق امریکی افواج، جو داعش سے نمٹنے کے بین الاقوامی اتحاد کے تحت سال 2014 سے عراق میں موجود ہیں، اب آہستہ آہستہ ملک سے نکل جائیں گی۔
واضح رہے کہ بغداد سے 200 کلومیٹر مغرب میں صوبہ الانبار کے شہر البغدادی میں دریائے فرات کے قریب واقع معروف فوجی اڈہ عین الاسد، عراق میں موجود اہم امریکی فوجی مراکز میں سے ایک شمار ہوتا ہے جہاں اس وقت بھی عراقی فوج کے ساتھ ساتھ سینکڑوں امریکی فوجی بھی موجود ہیں۔