Daily Mumtaz:
2025-10-04@23:37:36 GMT

بھارتی یومِ آزادی کی تقریب بدشگونی کی علامت بن گئی 

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

بھارتی یومِ آزادی کی تقریب بدشگونی کی علامت بن گئی 

بھارت میں یومِ آزادی کی ایک اہم سرکاری تقریب اُس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے قومی پرچم (ترنگا) کی پرچم کشائی کے دوران غلطی سے ترنگاگر گیا ۔ یہ واقعہ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں اعلیٰ حکام، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تقریب کے دوران جیسے ہی امیت شاہ نے ترنگا لہرانے کے لیے رسی کھینچی، تو ترنگا بلند ہونے کے بجائے اچانک زمین پر گر گیا ۔ لمحہ بھر کے لیے تقریب میں خاموشی چھا گئی، اور شرکاء حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ بعد ازاں پرچم کو دوبارہ سنبھالا گیا اور تقریب کو مکمل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل
یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین کی جانب سے مخلوط ردِعمل سامنے آئے۔
کئی افراد نے اسے یومِ آزادی جیسے اہم دن پر بدشگونی قرار دیا۔
کچھ صارفین نے اسے “موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی” سے جوڑاجبکہ دیگر نے اس پرچم گرنے کے عمل کو “قومی وقار سے جُڑا حساس لمحہ” قرار دیتے ہوئے ذمہ داری اور احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بھارت ہر سال 15 اگست کو یومِ آزادی مناتا ہے، جس موقع پر ملک بھر میں ترنگالہرانے، تقاریر اور حب الوطنی کے مظاہرے کیے جاتے ہیں۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آ کر ٹرافی لے جانے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لیکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔ انہوں نے ان دعووں کو من گھڑت، بکواس اور ’سستا پروپیگنڈا‘ قرار دیا، جس کا مقصد بھارتی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹ رہا ہے، جس سے کھیل کی اصل روح کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا نے کہا پاکستان‘ بھارت ویمنز ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی، اس بات کوئی گارنٹی نہیں۔ اس بار میں کچھ بھی پیشگوئی نہیں کر سکتا، ہاتھ ملائے جائیں گے، آیا گلے ملا جائے گا، کسی بھی چیزکی یقین دہانی نہیں کرا سکتا، بھارتی ویمنز ٹیم کولمبو میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان کیخلاف میچ میں کرکٹ کے تمام پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا۔ کرکٹ کے ایم سی سی کے ضوابط میں جو کچھ بھی ہے، وہ کیا جائے گا، پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات وہی ہیں، پچھلے ہفتے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ورلڈکپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • وجے دیوراکونڈا اور رشميکا مندانہ کی منگنی ہوگئی، جَلد شادی کی خبریں زیرِ گردش
  • بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
  • سنگاپور میں جنسی کارکنوں کو لوٹنے پر 2 بھارتی سیاحوں کو قید اور کوڑوں کی سزا
  • ویمنز ورلڈ کپ:بھارتی میڈیا نے ایک اورسیاسی تنازع کھڑا کر دیا
  • نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے خلاف پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور احتجاجی ریلی نکالی گئی
  • آزاد کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارتی میڈیا نے ثنا میر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کردی
  • آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کرکٹر نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
  • شیرانی: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی
  • بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ