چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں’’صدائے امن‘‘ثقافتی تبادلہ تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کی مشترکہ میزبانی میں “صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ “صدائے امن” ثقافتی تبادلہ تقریب کا اوورسیز ایڈیشن باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ سچائی اور تاریخی حقائق وقت گزرنے کے ساتھ ماند نہیں پڑتے؛ یہ ہمیں ایسی بصیرت دیتے ہیں جو ہمیشہ حال کو روشن اور مستقبل کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ تقریب کے دوران، سی ایم جی نے “فلائنگ ٹائیگرز ان دی سکائی” اور “دی سنکنگ آف دی لزبن مارو” جیسی چینی فلمیں اور ڈرامے پیش کیے۔ سی ایم جی اپنے کثیر پلیٹ فارم، کثیر اللسانی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ سرگرمیوں کی جامع کوریج کرے گا۔ سی ایم جی بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو گہرا کرتے ہوئے بالادستی کے خلاف چین کی آواز، انصاف و حق کی وکالت اور مشترکہ بھلائی کے فروغ کو دنیا تک پہنچانا چاہتا ہے، تاکہ ہم یکجہتی کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں اور ترقی کے لیے مل کر کام کر سکیں۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔