مریم نواز کے نام اور تصویر والا پرفیوم سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ خصوصی پرفیوم تیار کیا، جس کا نام “The Motivation Blend” رکھا گیا ہے۔ یہ خوشبو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے بھی اس gesture کا خوش دلی سے جواب دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “I also want one pls”، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
پرفیوم کی بوتل پر مریم نواز کی تصویر اور لقب “Youth Motivator” درج ہے، جو نوجوانوں کے لیے ان کے کردار کو سراہنے کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس تخلیقی قدم کو سراہتے ہوئے خوشبو بنانے والی خاتون کے جذبے کی تعریف کی۔
یہ اقدام نہ صرف مریم نواز کے چاہنے والوں کی محبت کا عکاس ہے بلکہ ایک یادگار مثال بھی ہے کہ کس طرح فن اور جذبات کو ملا کر کسی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
دفاعی معاہدہ امت کی ڈھال، سعودی عرب کی سرزمین ایمان و اتحاد کی علامت: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہل پنجاب کی طرف سے بھی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ اور کہا کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے۔ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ سعودی عرب کی پاک سرزمین امت مسلمہ کے لئے ایمان و عقیدہ، حوصلہ اور اتحاد کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پوری قوم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ محض الفاظ نہیں امت مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔ مریم نواز شریف نے اسلام آباد کے سینئر صحافی مظہر اقبال کے حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف انہوں نے رائیونڈکے سیوریج ڈسپوزل کنویں میں ڈوبنے سے تین افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حفاظتی آلات کے بغیر کنویں میں مزدوروں کو اتارنے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی لودھراں سائٹ پر شگاف پور کرنے کیلئے 44 مزید مشینیں پہنچا دی گئیں۔ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران بھی شگاف پر کرنے کیلئے موقع پر موجود رہے۔ نوراجہ بھٹہ بند پر ٹرکوں سے پتھر اور مٹی ڈالنے کا عمل تیزی سے مکمل کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر آبپاشی نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کے ہنگامی آپریشن کی مانیٹرنگ پر مامور رہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نوراجہ بھٹہ بند کا شگاف پر کرنے کیلئے خصوصی آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتی رہیں۔ مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سب سے زیادہ خطبہ حج مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا منفرد اعزاز ہے۔حجاج کرام مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی کمی تادیر محسوس کریں گے۔ مریم نواز شریف نے ایکس پر ساہیوال کی عوام کے لیے پر مسرت پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ساہیوال ڈویژن کے پہلے امراضِ قلب انسٹی ٹیوٹ نے کام شروع کر دیا ہے۔ چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کی پہلی Cath Lab نہ صرف مکمل ہوئی بلکہ آج پہلے پانچ پروسیجرز اس وقت جاری ہیں۔