سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وارث میر فاونڈیشن میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو  کبھی نہیں ہوسکتا۔
میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ یہاں تقریر کا موقع ملا ہے ،پروفیسر وارث میر مکالمے کی ایک سند کی حیثیت رکھتے تھے ،مناسب وقت پر اس مکالمے اہتمام کیاجانا قابل تحسین ہے ،میں جنگوں کا حامی نہیں ہوں کیونکہ میں کوئی بہادر آدمی نہیں ہوں ،بھارت میں بیٹھی سیاسی  قیادت جنگوں کی ہولناک کہانیوں کو بھول گئے ،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران  سے خطے میں فلاح کی بات کو مناسب بات سمجھتا ہوں
پہلگام کا واقعہ دہشت گردی تھی لیکن بتائیں تو کس نےکیا کون ملوث تھا ،دوسری جانب میرے ملک میں دودہائیوں سے ہونے والی دہشت گردی کو ن کراتا ہے اس کے مکمل ثبوت موجودہیں،کلبھوشن یادیو کو پکارتے ہیں جبکہ جہلم سے را کے ایجنٹس کا پکڑا جانا جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے کون ہے ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو  کبھی نہیں ہوسکتا
 پاکستان نے صرف چار گھنٹے میں بھارتی تکبر کو خاک میں ملا دیا،دنیا پاکستان کی بھارت پر برتری کو مان چکی ہے،پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا،فیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیر نے اپنی صلاحیت سے دشمن کے پرخچے اڑا دییے،فیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے
پانی میرا حق ہے اسکو چھیننے کی کوشش کو ہر طرح سے ناکام بنایاجائے گا

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی Gregory DeLogroff نے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت آنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیرمعمولی بہتری آئی، صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

گریگوری لوگروف نے کہا کہ پاکستان جیو اسٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔

 ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، انسداد دہشت گردی، بارڈر سیکیورٹی، انسداد منشیات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل کبساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے: ملک احمد خان
  • میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کے مقابلے میں حقائق دنیا تک پہنچائے؛ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی
  • دنیا نے مودی کے جھوٹے دعوے مسترد کیے، پاک فوج کا وقار بڑھا؛ بھارتی میجر جنرل کا اعتراف
  • پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات
  • مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے، انوار الحق کاکڑ
  • سندھ طاس معاہدے سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی بھارتی کوشش، پاکستان کی کڑی تنقید
  • خطے میں امن، ترقی، خوشحالی چاہتے ہیں، آزادی، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے: فیلڈ مارشل
  • پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 خطرناک دہشتگرد ہلاک