فیک نیوز قومی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ ہیں، ڈی جی پیمرا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کی ڈائریکٹر جنرل عائشہ منظور وٹو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات اور فیک نیوز کا پھیلا ئوصرف معاشرتی انتشار کا باعث نہیں بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ میں فرق سکھانے کے لیے میڈیا لٹریسی کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ڈی جی پیمرا نے یہ بات یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں’’سوشل میڈیا کا کردار اور غلط معلومات کا پھیلا ئو۔ ایک قومی چیلنج‘‘کے موضوع پرمنعقدہ قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سیمینار میں طلبا، اساتذہ، میڈیا ماہرین، سول سوسائٹی اور جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شعبہ تعلقات عامہ، بین الاقوامی تعلقات اور ابلاغیات کے اشتراک سے منعقد کیے گئے سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کی ۔(جاری ہے)
ڈی جی پیمرا نے مزید کہا کہ ادارہ پیمرا جدید حکمت عملی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا پر نگرانی کو موثر بنا رہا ہے تاکہ ذمہ دارانہ صحافت اور اطلاعات کا کلچر فروغ پا سکے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کہا کہ یونیورسٹی صرف تعلیمی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ قومی و سماجی شعور کی بیداری، فکری بصیرت، تنقیدی سوچ اور تحقیقی رویہ کی تربیت دینا ہمارا مشن ہے، تاکہ وہ باخبر اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ محترمہ فاخرہ نے عالمی سطح پر سوشل میڈیا کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گمراہ کن معلومات بعض اوقات ریاستی تعلقات کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ابلاغیات کے ماہر ڈاکٹر زاہد بلال نے طلبا پر زور دیا کہ وہ خبر کی صداقت کو پرکھنے کی عادت اپنائیں اور بغیر تحقیق معلومات شیئر نہ کریں۔سیمینار کے اختتام پر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک بھرپور ریلی نکالی گئی، جس میں طلبا اور اساتذہ نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ بعد ازاں یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں قومی پرچم سربلند کیا گیا اور یونیورسٹی کے گارڈز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بارے میں وہ معلومات جو ہر کوئی جاننا چاہتاہے
روالپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ہیں اور وہ آرمی چیف سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسرہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔سید عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں، ان کی اسائنمنٹس کا جائزہ لیا جائے تو وہ مضبوط پروفائل کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔
پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی
سید عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔اس کے بعد اکتوبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے، 29 نومبر 2022 کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر ترین تھری اسٹار جنرل، لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی۔
لاہور: جوہر ٹاؤن میں گاڑی نہر میں گر گئی ، 3 افراد جاں بحق
جس کے بعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت ان کی تقرری کی توثیق کی۔جنرل عاصم منیر نے 29 نومبر 2022 کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
آج 20 مئی کو وفاقی کابینہ نے سید عاصم منیر کق فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔
مزید :