چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز

برلن: چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے برلن میں جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ چین اور جرمنی کے درمیان سفارتکاری و سلامتی سے متعلق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور کا انعقاد ہوا ۔

جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر فریڈرک مرس نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں چین جرمنی تعلقات کی ترقی پر روشنی ڈالی ہے۔چین جرمنی تعلقات آگے بڑھنے کے اہم تجربات میں باہمی اعتماد ، اختلافات کا احترام کرتے ہوئے ہم آہنگی کے حصول اور مشترکہ کامیابیاں شامل ہیں۔چین جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو چین کی سفارت کاری میں اہم جگہ پر رکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں نئی جرمن حکومت کے مثبت اور منطقی رویے کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ جرمنی مکمل وحدت کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرے گا،

جس طرح چین نے ماضی میں جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی غیر مشروط حمایت کی تھی اسی طرح ایک چین کے اصول پر پاسداری کرے گا۔ یورپی یونین کے مرکزی بڑے ملک کی حیثیت سے جرمنی نے چین یورپ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مثبت خدمات سرانجام دی۔امید ہے کہ جرمنی چین یورپ تعلقات کی ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہےگا۔

جرمنی کے وزیرخارجہ جوہان واڈے فل نے کہا کہ جرمنی چین کا قابل اعتماد شراکت دار ببنے کے لیے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے شراکت داری کے تعلقات بہتر بنیاد پر قائم رہتے ہیں۔جرمن حکومت ایک چین کے اصول پرمضبوطی سے کاربند ہے۔فریقین نے یوکرین کے بحران ، ایران کے جوہری مسئلے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کثیر الجہتی اسٹریٹجک تعاون پرتبادلہ خیال کیا اور قریبی صلاح و مشورہ برقرار رکھتے ہوئے فائر بندی اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور یورپی یونین کی ترقی کا مستقبل مشترکہ مفادات پر مبنی ہے، چینی وزیر خارجہ آئندہ 24 گھنٹے میں جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ معلوم ہوجائے گا، امریکی صدر پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپ روس افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہید تائیوان کو اقوام متحدہ اور دیگر ایسی بین الاقوامی تنظیموں میں شرکت کا کوئی حق نہیں ہے، وزارت خارجہ اسرائيلی فوج کی پبلسٹی کا الزام، بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کو خط لکھ دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جرمنی کے چین اور

پڑھیں:

مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد 

سٹی 42: مرکزی مسلم لیگ نے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کر لیا۔

  16 یونین کونسلز میں پولنگ پُرامن، منظم اور شفاف رہی، جہاں مرد و خواتین کیلئے الگ سٹیشن قائم کئے گئے۔ اس مرحلے میں 39 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ 16 صدور منتخب ہوئے۔

 انتخابی سرگرمیوں کے دوران پنجاب کے صدر چودھری سرور، صدر وسطی پنجاب چودھری حمیدالحسن گجر، چیف الیکشن کمشنر پارٹی انجینئرحارث ڈار ،صدر لاہور انجینئر عادل خلیق اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے مختلف پولنگ کیمپس کا دورہ کیا۔ پولنگ کی نگرانی کیلئے  پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی

 ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد نیک گجر اور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حکومت کے نئے بلدیاتی ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکٹ مقامی نمائندوں سے اختیارات چھین کر افسر شاہی کو بااختیار بنانے کی کوشش ہے، جو عوام دشمن اور غیر جمہوری اقدام ہے۔

 پارٹی قیادت نے کارکنان کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف، جمہوری اور گراس روٹ لیول کا نظام ہی مرکزی مسلم لیگ کی اصل پہچان ہے، اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنا ہمارا بنیادی مشن ہے۔

ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • پاک انڈونیشیا تعلقات میں نیا موڑ،تاریخی معاہدے طے پاگئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے، علاقائی امن پر گفتگو
  • سفارتی تعلقات کی سالگرہ، انڈونیشیا کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا
  • عمران خان کا بیانیہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ‘ پاکستان فوج
  • سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل؛ انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • جرمنی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی، ریاست کا قیام اور امن مذاکرات ناگزیر قرار
  • ملازمت پیشہ خواتین کو ہراسانی ،آگاہی سے متعلق تقریب کا انعقاد
  • مرکزی مسلم لیگ کے لاہور میں انٹرا پارٹی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد 
  • ہم ایران کیساتھ بہتر اور پائیدار تعلقات کے خواہاں ہیں، عراق