شام میں والدین نے نومولود بچے کا نام’ٹرمپ‘ رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
شام میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بچے کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد شام کے صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھا ہے۔
اس حوالے سے بچے کے والد احمد السطوف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے بہت لمبے عرصے تک تکلیفیں برداشت کی ہیں اب امریکی صدر کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی شاید اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں چیزیں بدل جائیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بیٹے کا نام ’ٹرمپ‘ اس لیے رکھا تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو ہمیشہ یاد رکھ سکیں۔
شامی جوڑے کے اس اقدام نے میڈیا اور سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کرلی اور سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شام امریکا کی جانب سے عائد گزشتہ کئی دہائیوں سے سخت اقتصادی پابندیوں اور خانہ جنگی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک کی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
ایسی صورتحال میں شامی عوام اپنے ملک پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ بندی دوطرفہ تھی، اس میں ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، بھارتی سیکرٹری خارجہ
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کر دیا۔
پیر کو بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت فائربندی قطعی طور پر دوطرفہ تھی، امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں تھا۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے بیچ میں آنے کی اجازت نہیں لی، ٹرمپ خود ہی اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور وہ آگئے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں رہا، اسلام آباد سے کسی ایٹمی دھمکی یا اشارے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے باربارپوچھا گیا کہ پاکستان سے جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا بہانہ بنا کر جواب دینے سے انکار کر دیا۔
اس سے قبل پیر کو پاکستان نے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے مسترد کیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہین میزائل سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ بےبنیاد اور من گھڑت ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ غلط ثابت ہونے پر ویڈیو کو ہٹادیا تاہم اس کے باوجود بھارتی میڈیا نےجھوٹا بیانیہ پھیلایا، بھارتی فوج نے ویڈیو سےمتعلق وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا کی یہ مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانےکی کوشش ہے۔ بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا جنگ بندی پرغلط بیانی اور ایٹمی بلیک میلنگ کے بیانیے سے جڑا ہے۔
ترجمان کے مطابق 12مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کی جانب سے استعمال کیےگئے ہتھیاروں کی تفصیل موجود ہے۔ پاکستان نے فتح ایف ون، ایف ٹو میزائل، جدید ڈرونز اور طویل فاصلےکی توپوں کا استعمال کیا۔
عمران خان کب رہا ہوں گے؟ فیصل واوڈا نے بڑی خبر دے دی