پابندیوں میں نرمی ،شام میں والدین نے نومولود کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
دمشق (اوصاف نیوز) امریکہ کی جانب سے شام پر پابندیوں میں نرمی کے بعد والدین نے نومولود کا نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا۔
شام کے مرکزی صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے والدین نے امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد نومولود بیٹے کا نام “ٹرمپ احمد السطوف” رکھ دیا ہے۔
جوڑے نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد کچھ پابندیاں نرم کرنے کی تجویز دی ہے، اس اقدام کو جوڑے نے انسانی ہمدردی اور شامی عوام کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔
نومولود کے والد احمد السطوف نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو سراہا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بیٹے کو “ٹرمپ” کا نام دیا تاکہ وہ ہمیشہ اس فیصلے کو یاد رکھ سکیں۔
احمد السطوف کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ امریکی سیاست سے براہِ راست وابستہ نہیں ہیں لیکن وہ ایسے عالمی رہنماؤں کی قدر کرتے ہیں جو انسانیت کے لیے نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی کافی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں کچھ لوگوں نے اس فیصلے کو حیرت انگیز قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے ایک انوکھا اور دلیرانہ اندازِ اظہار قرار دیا۔
واضح رہے کہ شام کئی برسوں سے خانہ جنگی اور بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے اور ایسے کسی بھی اقدام کو جس سے عوام کو ریلیف ملے، مثبت تصور کیا جاتا ہے۔
لیڈیزملبوسات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کامعاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا نام
پڑھیں:
ڈی جی خان: خاتون سے تعلقات کا الزام، شہری کو رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑدیاگیا
ڈی جی خان(نیوز ڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقےمیں شہری پر خاتون سے مبینہ تعلقات کا الزام میں جرگے کے فیصلے پر شہری کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کےلیے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔
جرگے کے فیصلے کے بعد شہری پانی میں مقرر وقت تک رہنے کےبعد زندہ نکل آیا۔
قبائلی رسم کےمطابق متاثرہ شخص کو دوسرےشخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔
بعد ازاں غیرقانونی جرگے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا،اس سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔
مودی سرکار کا آزاد صحافت پر حملہ: گجرات سماچار کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک، دفتر پر چھاپے