ایک عام گلے کا انفیکشن بچوں کے دماغ کو کیسے بدل سکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
اسٹریپ تھروٹ یعنی گلے کی سوجن اور درد والی یہ عام بیماری دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کو متاثر کرتی ہے لیکن کچھ بچوں میں یہ بیماری ایک ایسے صدمے کا باعث بن سکتی ہے جو نہ صرف ان کی ذہنی حالت بلکہ پوری زندگی کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول سے لگاؤ نوعمر بچوں کو بُلنگ سے ہونے والے ڈپریشن سے بچا سکتا ہے
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نومبر 2012 میں 8 ویں سالگرہ کے دن چارلی ڈریوری کی زندگی بدل گئی۔ کیک، تحائف اور پارٹی کے مزے کے باوجود اس کی ماں کیٹ ڈریوری نے نوٹ کیا کہ اس کا بیٹا عجیب رویہ اختیار کر رہا ہے۔ آنکھ پھڑکنے سے آغاز ہوا پھر وہ بار بار ہاتھ سونگھنے لگا۔ بخار ہوا اور کلینک لے جانے پر پتا چلا کہ اسے اسٹریپ تھروٹ ہے۔
لیکن بیماری صرف یہیں ختم نہ ہوئی۔ اگلے چند ہفتوں میں چارلی کا رویہ بالکل بدل گیا۔ خوشبو سے حساسیت اتنی بڑھی کہ ماں کو کھانا پکانا بند کرنا پڑا۔ حتیٰ کہ ماں کا لمس تک ناقابل برداشت بن گیا۔
علاوہ ازیں بچے کی نیند ختم ہوگئی اس نے کھانا چھوڑ دیا، نہانا بند کردیا، چیخیں مارتا، چیزیں پھینکنا اور ہذیانی کیفیت طاری ہوگئی یہاں تک کہ پڑھنے لکھنے کی صلاحیت تک متاثر ہو گئی۔
ایک ماہ کی تکلیف کے بعد ڈاکٹروں نے چارلی کو ایک نایاب بیماری میں مبتلا قرار دے دیا۔ یہ بیماری تھی پیڈیاٹرک آٹو اِمیون نیوروسائیکیٹرک ڈس آرڈرز (پانڈاس) جو اسٹریپٹوکوکل انفیکشنز سے منسلک ہوتے ہیں۔ بچوں میں خودکار مدافعتی (آٹو اِمیون) دماغی و نفسیاتی بیماری جو گلے کے اسٹریپ انفیکشن کے بعد ظاہر ہوتی ہیں اور بچوں میں اسٹریپ انفیکشن کے بعد اچانک دماغی اور رویوں کی تبدیلیاں آجاتی ہیں جیسے کہ جنون کی حد تک صفائی یا سوچنے کی عادتیں، غصہ، بے چینی، موڈ کی تبدیلیاں، نیند اور سیکھنے میں دقت وغیرہ۔
مزید پڑھیے: امریکا میں پہلی مرتبہ گوشت خور پیراسائٹ سے انسانوں کے متاثر ہونے کی تصدیق
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ بچوں میں قوت مدافعت غلطی سے صحت مند دماغی خلیات پر حملہ کر دیتی ہے۔ یہ عمل خاص طور پر بیسل گینگلی کو متاثر کرتا ہے جو حرکت، جذبات، اور سیکھنے سے متعلق ہے۔ بیسل گینگلِیا دماغ کے اندر کچھ مخصوص حصے ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کی حرکت، جذبات اور رویے کو قابو میں رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر سوسن سویڈو جنہوں نے سنہ 1990 کی دہائی میں این آئی ایچ میں پہلی بار پانڈاس پر تحقیق کی کہتی ہیں کہ جب غلط قسم کا اسٹریپ انفیکشن کسی حساس بچے کو ہو جائے تو اس کی قوت مدافعت غلطی سے اس کے اپنے ہی دماغ پر حملہ کر بیٹھتی ہے۔
مزید پڑھیں: وہ حیرت انگیز غذائیں جو نیند کو بہتر بناتی ہیں!
اگر اسٹریپ انفیکشن کی شناخت نہ ہو سکے یا اس کے علاوہ کوئی دوسرا وائرس یا بیکٹیریا اس کیفیت کو پیدا کرے تو اسے پی اے این ایس کہتے ہیں یعنی بچوں میں اچانک نمودار ہونے والا دماغی و نفسیاتی عارضہ۔
تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ دیگر وائرس جیسے کووڈ 19، فلو، یا لائم بیماری بھی پی اے این ایس جیسے اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔
علاج کی مشکلاتپانڈاس یا پی اے این ایس کے علاج میں کئی مشکلات درپیش ہوتی ہیں جن میں ڈاکٹروں کی لاعلمی یا انکار، غلط نفسیاتی ادویات اور دیر سے تشخیص شامل ہیں۔
اس کے علاج میں اینٹی بایوٹکس، اسٹیرائڈز، ڈونر اینٹی باڈیز کی تھراپی اور پلازما ایکسچینج شامل ہوتے ہیں۔ کیٹ ڈریوری کے مطابق چارلی کے علاج کے بعد وہ اسے واپس زندگی کی طرف لوٹا۔
لولو جانسن کی المناک کہانینیوجرسی کی 11 سالہ بچی لولو جانسن سنہ 2019 میں اچانک پانڈاس کا شکار ہوئی۔ وہ بیمار ہوئی اسٹریپ پایا گیا لیکن تشخیص میں تاخیر، غلط ادویات، اور نظام کی بے حسی نے اس کے حالات کو بدترین بنا دیا۔
سنہ 2021 میں لولو چل بسی۔ اس کی ماں نے اس کی یاد میں ایک فاؤنڈیشن قائم کی اور اس کا دماغ تحقیق کے لیے عطیہ کیا تاکہ دیگر بچوں کی زندگی بچائی جا سکے۔
ابھی کتنا کچھ نامعلوم ہے؟پانڈاس کی کوئی ایک مخصوص ٹیسٹ سے تشخیص ممکن نہیں، دماغی تبدیلیاں اتنی معمولی ہوتی ہیں کہ ایم آر آئی میں بھی نظر نہیں آتیں، تحقیق محدود ہے اور دنیا بھر میں ڈاکٹروں کو تربیت کی ضرورت ہے۔
تاہم عالمی ادارہ صحت نے پانڈاس کو اپنی بیماریوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
نئی تحقیق جیسے کہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کا دماغی بینک ان بیماریوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور علاج ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے۔
الغرض یہ عام گلے کی بیماری کا ایک نایاب لیکن تباہ کن، رخ ہے جو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ جب ایک بچہ اچانک بدل جائے تو شاید اس کے پیچھے کوئی نظر نہ آنے والی جنگ چل رہی ہو اور یہ کہ وقت پر تشخیص اور ہمدردی سے کیا گیا علاج ایک بچے کی پوری زندگی کو بچا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹریپ تھروٹ بچوں میں گلے کی بیماریاں پانڈاس پیڈیاٹرک آٹو اِمیون نیوروسائیکیٹرک ڈس آرڈرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پانڈاس بچوں میں کے بعد
پڑھیں:
سعودی وزارت عمرہ کی زائرین کے لیے بڑی وارننگ
ویب ڈیسک: سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر، سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں تاکہ وہ صحت کے مسائل سے بچ سکیں اور محفوظ طریقے سے عبادات انجام دے سکیں۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک درجہ حرارت انتہائی بلند ہوتا ہے، اس لیے زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان اوقات میں دھوپ میں پیدل چلنے سے گریز کریں، خاص طور پر بزرگ افراد، خواتین اور بیمار افراد کے لیے یہ وقت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
وزارت نے زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ سایہ دار جگہوں پر قیام کریں،پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو، خالی پیٹ دھوپ میں باہر نہ نکلیں اور
ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی کا اثر کم ہو۔
اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کروائی ہے کہ روضۂ اطہر میں حاضری کے لیے باقاعدہ پرمٹ (اجازت نامہ) لینا لازمی ہے۔ بغیر پرمٹ کے کسی کو بھی مسجد نبوی کے روضۂ اطہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پرمٹ "نسک" یا "توقعنا" ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
تقریبا 15 ہزار شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں
سعودی حکام نے کہا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ صرف زائرین کی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے بھیڑ اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بھی بچا جا سکتا ہے۔