اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور فیک وڈیوز کا بازار گرم ہوگیا جس میں بھارتی میڈیا حسبِ روایت اپنا بھرپور کردار ادا کر نے لگا ۔ایسی ہی ایک جھوٹی خبر اور اے آئی سے بنائی گئی ویڈیو زیرِ گردش ہے، جسے ایک ایرانی عہدیدار سے منسوب کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مذکورہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر نیوکلیئر بم سے حملہ کیا تو جواب میں پاکستان اسرائیل پر نیوکلیئر بم گرائے گا تاہم پاکستانی وزارت اطلاعات کے ذرائع نے واضح کیا کہ ایسی تمام زیرِ گردش خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور اس خبر کے ساتھ جو ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں وہ ویڈیوز اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دنیا کو اسرائیلی جوہری صلاحیت سے خبرادار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں ہے اور نہ ہی این پی ٹی یا کسی دوسرے معاہدے کا پابند ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تمام بین الاقوامی جوہری معاہدوں کا پابند ہے، ہماری جوہری صلاحیت ہمارے عوام کے فائدے اور دشمنوں کے عزائم سے اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سوشل میڈیا پر

پڑھیں:

جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، چین

پیرس:

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کو ہوانے دینے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا ایک اور استعمال نفرت میں اضافے کا باعث بنے گا اور اس سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی تنازع نہیں دہرایا جانا چاہیے کیونکہ جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

وانگ یی نے کہا کہ طاقت کا استعمال امن کے مفاد میں ہونا چاہیے نہ کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ کوئی شخص صحیح ہے اور دوسرا غلط ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ جنگ ایرانی جوہری پروگرام کے ارد گرد تعطل کو حل نہیں کرے گی اور ایرانی جوہری مقامات پر امریکی بمباری سے ایٹمی تباہی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نےخبردار کیا کہ خودمختار ملک کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری ایک جوہری تباہی کا باعث بن سکتی ہے جس کی قیمت پوری دنیا ادا کرے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران وانگ یی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چین جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے۔

اس موقع پر چینی وزیر نے مسئلہ فلسطین اور غزہ کے تنازع کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ فلسطینیوں کے جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جانا چاہیے اور مسلم دنیا کے انصاف کی آواز کو سننا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر فلک جاوید کا ’گروک‘ سے شہبازشریف کی شادیوں پر سوال، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا جواب سوشل میڈیا پر وائرل
  • صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر: حقیقت، اے آئی یا فوٹو شاپ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران کیخلاف جارحیت پر عالمی برادری اسرائیل اور امریکا کا احتساب کرے، عباس عراقچی
  • ایران پر حملے، امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے: ایرانی وزیر خارجہ
  • صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر حقیقت یا اے آئی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
  • جنگ سے ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، چین
  • جنوبی ایشیا کے ماحولیاتی چیلنجز اور سوشل میڈیا کا کردار
  • پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
  •  اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف ایران کی مدد کی، اسحاق ڈار