اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران پر امریکی حملے کے بعد فیک نیوز مہم تیز، پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی حملے کے بعد فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایئرسپس فراہمی کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایران پر امریکی یا اسرائیلی حملوں میں پاکستان کی فضائی، زمینی یا بحری حدود کا کوئی استعمال نہیں کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 21 اور 22 جون کی شب ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے باقاعدہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ”@rkmtimes“ نامی ہینڈل نے اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ’پاکستانی فوج نے اپنی فضائی حدود امریکی بی-2 بمبار طیاروں، جنگی بحری جہازوں اور آبدوز کو ایرانی اہداف پر حملے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی‘۔

اس کے علاوہ دیگر پروپیگنڈا چینلز نے بھی اسی سے ملتے جلتے دعوے کئے، جن میں اکثریت بھارتی اکاؤنٹس کی تھی۔

سکیورٹی ذرائع نے اس کی واضح الفاظ میں تردید کی اور اسے جعلی خبر قرار دیا۔


سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر مختلف فورمز پر اسرائیلی حملوں کی پرزور مذمت کی ہے اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی جنگ، بلاک سیاست یا فوجی تصادم کا حصہ نہیں بنے گا۔ پاکستان کے اصولی مؤقف کے مطابق ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام فریقین سے سرگرم رابطے میں ہے تاکہ دشمنیوں کا جلد خاتمہ ہو اور پائیدار، باعزت اور باہمی طور پر قابل قبول شرائط کے ذریعے امن کو موقع دیا جائے، بجائے اس کے کہ حالات کشیدگی کی طرف جائیں اور پورے خطے میں بڑے پیمانے پر عدم استحکام اور خطرات پیدا ہوں۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

فائل فوٹو 

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روسی جنگی طیارے 12 منٹ تک ہماری فضائی حدود میں رہے, اسٹونیا کا الزام
  • پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے
  • جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی