پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا۔

سعدیہ امام 2012 میں شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں ان کی بیٹی میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔

حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی بیماری کو اپنی ہی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ میرب اگست میں پیدا ہوئی تھی اور جرمنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر کا موسم بہت شدید ہوتا ہے۔ مجھے مشورہ ملا کہ اسے گرم رکھوں لیکن میں یہ بھول گئی کہ گھر پہلے ہی ہیٹر سے گرم تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے زیادہ لپیٹ دیا جس کی وجہ سے بخار نے اسے متاثر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران میرب کو بخار کے باعث پہلا فِٹ آیا، یہ میری ناسمجھی تھی۔ خدا کا شکر کہ عدنان فوراً آئے اور ہم اسے اسپتال لے گئے۔ اس کے منہ سے جھاگ آرہی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک بار یہ مسئلہ شروع ہو جائے تو نو سال کی عمر تک دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد میرب کو چار مزید فِٹس آئے اور اب وہ اس کا سالانہ چیک اپ کرواتی ہیں۔

سعدیہ امام نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سبق ہے اور والدین کو چاہیے کہ بچے کی نگہداشت میں ضرورت سے زیادہ احتیاط سے بھی گریز کریں کیونکہ یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سعدیہ امام نے

پڑھیں:

ایام فاطمہؑ کے تیسری شب کے مراسم میں جنرل اسماعیل قاآنی کی شرکت

سیدہ فاطمہ معصومہ الصدیقہ طیبہ طاہرہ کی شہادت کی مناسبت سے پوری دنیا میں جاری مجالس عزا کی طرح حسینیہ امام خمینی تھران میں بھی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ دختر نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، سیدہ فاطمہ معصومہ الصدیقہ طیبہ طاہرہ کی شہادت کی مناسبت سے پوری دنیا میں جاری مجالس عزا کی طرح حسینیہ امام خمینی تھران میں بھی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر، جنرل اسماعیل قاآنی نے حضرت فاطمہؑ کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ عزاداری کی تیسری شب کے مراسم میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ طوفان الاقصیٰ اور بالخصوص 12 روزہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد جنرل اسماعیل قاآنی بہت کم منظر عام پر دیکھے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
  • بیمار ہونے کے بعد سب سے پہلا کام کیا کرنا چاہیئے؟
  • اسلام آباد، مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد وبلیک میلنگ، گنجا کردیا
  • تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
  • کراچی کا ٹریفک بے احتیاطی، بے حسی، بے بسی اور لاپروائی کی دردناک داستان
  • حضرت فاطمہؑ کا پوشیدہ مزار اور غیبت و قیام امامؑ زمانہ
  • ایام فاطمہؑ کے تیسری شب کے مراسم میں جنرل اسماعیل قاآنی کی شرکت
  • فضا علی بیٹی کے لباس پر شدید تنقید کی زد میں
  • ادکارہ فضا علی اور بیٹی کی تصاویر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا