ن لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2025ء) پیپلز پارٹی نے بھی سمبڑیال ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی، پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے بھی دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ (ن) لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی۔2024میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی،وہی جانبدار ہے اور وہی فارم 47بناتا ہے۔ ہم اس الیکشن کا وائیٹ پیپر شائع کریں گے، ایک الیکشن سے آپ اسمبلی میں نمبر بڑھا گھٹا نہیں سکتے۔(جاری ہے)
کئی پولنگ سٹیشن پر پیپلز پارٹی کے لوگوں سے غنڈہ گردی کی گئی، پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔
ہمارے لوگوں کو حراساں کر کے پولنگ سٹیشنوں سے نکالا گیا۔ جبکہ راجہ پرویز اشرف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں حکومت کا اتحادی ہوں، ایک ہی سیٹ کی بات ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں،کون ہے جو ان کو ہدایت کر رہا ہےکہ آپ زبردستی کریں اور ووٹ چھین لیں، ووٹ نہ ڈالنے دیں،قبضہ کر لیں اور بدمعاش بٹھا دیں؟ جو ان کو یہ تجاویز دے رہے ہیں وہ جمہوریت کے دوست نہیں ہیں۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا ،(ن) لیگ کی مقامی قیادت کواس طرح کی حرکتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔جن لوگوں نے بھی یہ حرکت کی وہ حکومت کو بدنام کر رہے ہیں۔ یہ طریقہ کار سارے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیتا ہے۔ اگر کوئی جنیوئن جیتا ہے تو اسے تسلیم کرنا چاہیے مگر پراسس صاف شفاف ہونا چاہیے۔ہماری حکومت ہو،پی ٹی آئی کی یا (ن) لیگ کی،الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی
پڑھیں:
اسرائیل کو کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
دوحہ میں منعقدہ عرب و اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں، اگر اس کی ہٹ دھرمی کو نہ روکا گیا تو نہ صرف غزہ بلکہ دنیا بھر کا امن داؤ پر لگ جائے گا۔ مسلمان ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی قابل تحسین ہے۔
صدر اردوان نے کہاکہ اسرائیل یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ اسے کوئی جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتا، مگر اس کی کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بربریت اب ان ممالک تک پہنچ چکی ہے جو ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھے، جس میں قطر بھی شامل ہے۔
ترک صدر نے مزید کہاکہ امید ہے کہ آج کے اجلاس سے عالمی برادری کو ایک دو ٹوک پیغام جائے گا۔ ان کے مطابق نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل مذمت ترک صدر رجب طیب اردوان عرب اسلامی سربراہی اجلاس قطر یکجہتی وی نیوز