ہرجانہ کیس؛ جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانہ دعویٰ کیس میں جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ دعویٰ کیس میں جج کےدائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد اقبال نے درخواست پر سماعت کی،فاضل وکیل کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی،عدالت نے بانی کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کئے ہیں،
لاہور؛ بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار
عدالت نے نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے سماعت کرنیوالی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نظرثانی درخواست پر سماعت
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔