بنوں، مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
بنوں کے علاقے ممند خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں ممند خیل میں رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ کیا۔
بنوں کے علاقے ہوید میں گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پل کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پہلے بھی بارودی مواد سے کئی رابطہ پل اڑا چکے ہیں جن کو بعد میں عارضی طور پر تعمیر کر دیا گیا اور سلسلہ بدستور جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارودی مواد مسلح افراد سے اڑا دیا دھماکے سے افراد نے رابطہ پل
پڑھیں:
بنوں کی ضلعی عدالتوں میں جانا سیکیورٹی رسک بن گیا
دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر شمالی وزيرستان انتظامیہ نے بنوں میں قائم ضلعی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کے ملازمین نے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان انتظامیہ نے پیشی کے لیے بنوں جانے سے انکار کرتے ہوئے اسے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر شمالی وزيرستان انتظامیہ نے بنوں میں قائم ضلعی عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کے ملازمین نے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ شاہ ولی وزیر عدالتی پیشی کے لیے بنوں جارہے تھے اور راستے میں اسکواڈ سمیت شہید کردیے گئے ۔ بنوں میں قائم شمالی وزیرستان کی ضلعی عدالتوں میں پیشی ملازمین کے لیے بڑا سیکیورٹی رسک ہے۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک ضلعی عدالتیں میران شاہ منتقل نہیں ہوتیں تب تک ضلعی انتظامیہ کے اہلکار کسی بھی عدالتی کارروائی کے لیے بنوں نہیں جائیں گے۔