data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251215-08-19

 

 

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک ) روس نے یوکرین پر ایک اور بڑے فضائی حملے میں ہائپرسونک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے فوجی و توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہو گیا اور 10 لاکھ سے زاiد گھروں کو اندھیرے کا سامنا کرنا پڑا۔ یوکرینی حکام کے مطابق ہفتے کی رات حملوں کی ایک طاقتور لہر نے توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جس سے بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر معطل ہو گئی۔ صدر ولادی میر زیلنسکی نے بتایا کہ روسی افواج نے رات گئے 450 سے زاید ڈرونز اور کم از کم 30 میزائل داغے، جن کے نتیجے میں متعدد شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ یوکرین کے وزیر داخلہ کے مطابق ملک کے 5 مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے، جن میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ادارے آگ بجھانے اور بجلی بحال کرنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے

دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی روس کے شہری اہداف پر یوکرینی حملوں کے جواب میں کی گئی۔ روسی حکام کے مطابق حملے میں یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت جدید ہتھیار استعمال کیے گئے۔ تازہ حملے نے ایک بار پھر یوکرین کے توانائی نظام کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے جبکہ سرد موسم کے دوران لاکھوں شہریوں کے لیے صورتحال مزید مشکل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روس کا اوڈیسا پر ابتک کا سب سے مہلک حملہ ، لاکھوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے

 

 

یوکرین کے جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا اور اس کے گرد و نواح میں روسی حملے کے بعد بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 10 لاکھ سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے رات بھر کے حملے میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل داغے، جن کا مرکزی ہدف یوکرین کا توانائی کا نظام تھا، خاص طور پر جنوبی علاقے اور اوڈیسا ریجن شدید متاثر ہوئے۔

Odesa and the surrounding region endured one of the most massive russian attacks, with around 300 drones and missiles targeting port, energy, gas, and industrial infrastructure.

Power, internet, and mobile service are down across the region. pic.twitter.com/7a77VtwrUI

— Iryna Voichuk (@IrynaVoichuk) December 13, 2025

ان کے مطابق ملک کے 7 مختلف علاقوں میں ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہو گئے۔

یوکرین کی وزیر اعظم یولیا سویری دینکو نے کہا کہ یہ جنگ کے دوران اوڈیسا پر ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھا، جس کے باعث بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے متاثرہ علاقوں میں غیر پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

ادھر وزیر داخلہ ایہور کلیمنکو نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں ملک بھر میں ایک ملین سے زائد گھرانے بجلی سے محروم ہوئے جبکہ کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر کے مطابق اوڈیسا اور میکولائیو کے جنوبی علاقوں میں بڑی تعداد میں صارفین بجلی سے محروم ہیں، جبکہ یوکرین کے زیرِ کنٹرول خرسون ریجن مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے مسلسل یوکرین کے توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا رہا ہے، جس کے باعث ملک بھر میں طویل بلیک آؤٹس معمول بن چکے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی توانائی اور فوجی صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوڈیسا روس یوکرین

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کی بندرگاہوں پر روسی حملوں کے نقصانات
  • روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
  • روس کا اوڈیسا پر ابتک کا سب سے مہلک حملہ ، لاکھوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے
  • روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، لاکھوں گھر تاریکی میں، توانائی نظام لرز اٹھا
  • روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
  • روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ‘ نیوکلیئر پاور پلانٹ بچ گیا
  • روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، شہری تنصیبات کو نقصان
  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ