Nawaiwaqt:
2025-04-25@11:39:32 GMT

چیمپئنز ٹرافی:یو اےای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت ہونگے

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

چیمپئنز ٹرافی:یو اےای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت ہونگے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025کیلئےیو اے ای میں میچز کےاضافی ٹکٹس آج فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انڈیا کے میچز اور سیمی فائنل1کے اضافی ٹکٹس دستیاب آج گلف ٹائم12بجے کےبعد دستیاب ہونگے،دبئی میں بھارت کے تین گروپ میچز اور سیمی فائنل1کے لیے ٹکٹس دستیاب ہونگے۔اعلامیہ کے مطابق 20فروری کوبنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگےجبکہ 23 فر وری کو پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے، 2مارچ کو بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ کے اضافی ٹکٹس دستیاب ہونگے۔4مارچ کو سیمی فائنل1کے محدود ٹکٹس بھی دستیاب ہونگے، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹس9مارچ کے بعد دستیاب ہوں گے،دنیا کی 8بہترین ٹیمیں 15سنسنی خیز میچوں میں ٹکرائیں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟

پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ  سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ  تیسرے نمبر پر رہی۔

پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ  فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی کم قیمتوں پر واپسی متعارف، ایپل کا بڑا اعلان
  • بھارتی ڈی مارش میں سندھ طاس معاہدے کا ذکر نہیں، اسحاق ڈار: فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں پر یومیہ لاکھوں ڈالر اضافی اخراجات ہونگے، ذرائع
  • پاکستانی فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ: صلاحیت، ٹیکنالوجی اور حکمت عملی کا موازنہ
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے
  • 6500mAh کی بڑی بیٹری، 90W فلیش چارج اور پرو کیمرہ کے ساتھ نیا vivo V50 Lite اب پاکستان میں دستیاب
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟