چیمپئینز ٹرافی؛ پی سی بی کن میچز کے اضافی ٹکٹس جاری کررہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے مزید ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ 4 میچوں کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرے گا، ان 4 میچوں میں سے 2 میچز پاکستان اور بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
بقیہ 2 میچز روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ ہیں جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟
ٹکٹوں کی فروخت جمعرات کو براہ راست شروع ہوگی جبکہ شائقین آن لائن خریداری کے ذریعے اور ملک بھر میں ٹی سی ایس مراکز جاکر اپنے لئے سیٹ بک کرسکتے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے میچ کیلئے 2 ہزار اضافی ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے جبکہ بقیہ 3 میچوں کے لیے 5 ہزار ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فرروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم نے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟
ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے، اگر بھارتی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو ختم ہونےکے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی
کراچی:شہر میں جاری ہیٹ ویوکے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہا اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدید لہر مزید ایک روز جاری رہے گی اور اس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوں گی تاہم موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جاری ہیٹ ویوکے سبب گرم وخشک دن ریکارڈ ہوا، اس دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہیں اور ساتھ ہی بلوچستان کی جانب سے گرم اور ریگستانی شمال مغربی ہوائیں چلیں۔
بیان میں کہا کہ شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں ایک ڈگری کمی سے24 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ کے مقابلے میں 1.7 ڈگری کمی سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو کی صورت حال مزید ایک روز برقراررہ سکتی ہے تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں معمول سے 4تا 6ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ جمعرات کو سمندری ہوائیں بحال ہونےکا امکان ہے، تاہم ہیٹ ویوکے خاتمے کے بعد شہر میں موسم گرم ومرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو دیہی سندھ کے جیکب آباد کا پارہ 43.5 ڈگری، چھور، مٹھی اور لاڑکانہ کا درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔