چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ٹکٹ کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد اس بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بلیو شرٹس کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے فوری بعد 9 مارچ کو کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے اس سب سے بڑے میچ کے ٹکٹوں کی مانگ اور قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔گزشتہ روز سیمی فائنل میں بھارت کے آسٹریلیا کو ہرانے کے فوری بعد فائنل ٹکٹوں کی مانگ میں دیکھتے ہی دیکھتے اضافہ ہوا اور شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کے حصول کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ پلیٹ فارمز پر آنا شروع کر دیا ہے۔بھارت کے سینئر صحافی امول کرہڈکر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ٹکٹوں کی مانگ کا اسکرین شاٹ منسلک کیا۔ اس تصویر میں 14 ہزار سے زائد لوگوں کو ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی ورچوئل قطار میں لگا دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کے پلیٹ فارم ویاگوگو نے پہلے ہی پلیٹ فارم پر ٹکٹسں دستیاب کرا دیے ہیں، جہاں وہ صارفین کو 6 لاکھ روپے تک میں ٹکٹ فروخت کررہے ہیں۔ اتنی زیادہ قیمت کے باوجود لوگ دھڑا دھڑ یہ ٹکٹ خرید رہے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے اور اس میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ماہرین اب تک ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہنے والی ٹیم بھارت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹکٹوں کی مانگ
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا، بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، اعظم نزیر تارڑ، طارق فاطمی بھی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
ٹارنی جنرل منصور اعوان بھی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔