چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی خریداری کیلئے شائقین پُرجوش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل ملک بھر میں شروع ہو چکا ہے، جس کے باعث کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں شائقین کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر پر خاصا رش ہے، جہاں شائقین آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی شائقین اپنی پسند کے میچز کے ٹکٹ حاصل کرنے پر خوش ہیں، تاہم کچھ افراد مایوس بھی لوٹے ہیں۔
ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، آن لائن ٹکٹ بُک کرنے والے افراد کو 6 فروری کو ٹکٹیں ملیں گی جبکہ ہوم ڈیلیوری 8 فروری کو کی جائے گی، تمام سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 2,000 روپے، فرسٹ کلاس کا 4,000 روپے، پریمیم اسٹینڈ کا 7,000 روپے، اور وی آئی پی کا 12,000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 4 فروری سے شروع ہوگی، شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹ 350 روپے کی کم از کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
ایک قومی شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کے لیے دس ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، یہ سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں 1,000 روپے سے 25,000 روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔ ٹکٹ کی کیٹیگریز میں جنرل انکلوژر، فرسٹ کلاس، پریمیم، وی آئی پی، اور وی وی آئی پی شامل ہیں۔ سیمی فائنل میچز کی ٹکٹ کی قیمتیں زیادہ ہوں گی، جو 25,000 روپے سے شروع ہوں گی۔
خیال رہےکہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں منعقد ہوگا۔
شائقین کرکٹ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں، پہلے رجسٹرڈ کروانے والے شائقین کو ٹکٹ خریدنے میں ترجیح دی جائے گی، مزید معلومات اور ٹکٹوں کی خریداری کے لیے آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹکٹوں کی 000 روپے کے ٹکٹ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی، سکولوں میں طلبہ کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سکولوں میں طلباء وطالبات کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا و طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔