کراچی، سائٹ میں ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں سائٹ باچا خان چوک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
شہریوں نے ٹرک ڈرائیور حمزہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون موٹرسائیکل سے گری اور ٹرک کی زد میں آگئی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے 8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچی بس سے اتر کر روڈ پار کررہی تھی کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹرک کی
پڑھیں:
کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار
کراچی میں کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پرجانے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی، بس میں 40 سے زائد طلبا وطالبات، اساتذہ اوراسکول پرنسپل سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق کورنگی روڈ کالا پل کے قریب پکنک پر جانے والی اسکول بس حادثے کا شکارہو گئی، بس میں 40 سے زائد طلبا و طالبات، اساتذہ اور اسکول پرنسپل سوار تھے جو کہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی، ٹریفک پولیس کےمطابق بس ڈرائیور نے پہلے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، ڈرائیور بس بھگا کر فرار ہونے کی کوشش میں حادثہ کر بیٹھا۔
ڈرائیور نے بس حفاظتی بیریئر سے ٹکرا دی، بس ڈرائیور اسکول کے ننھے بچوں کوموقع پرچھوڑکرفرارہوگیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اسکول بچے پکنک کے لیے کراچی زولوجیکل گارڈن جا رہے تھے، حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے پیش آیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام بچے محفوظ ہیں، پولیس نے بس کو تحویل میں لیکراس کے ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔