سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی؛ گلوکار عاصم اظہر میدان میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے متحد ہونے اور بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عاصم اظہر نے لکھا کہ آج ہماری سرزمین رو رہی ہے، سیلاب نہ صرف گھر اور خواب بہا لے گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی ساتھ لے گیا۔
گلوکار نے مزید لکھا کہ میرا دل ہر ماں، باپ اور اُس بچے کے لیے غمزدہ ہے جو ناگہانی آفت کا شکار ہوئے۔ مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بن کر ساتھ دینا ہوگا۔
انہوں نے متاثرین کو دعاؤں میں یاد رکھنے اور قابلِ اعتماد فلاحی اداروں کو عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بکھر گیا، اسے ہم سب مل کر سمیٹ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں صرف خیبرپختونخوا میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔
آسمانی بجلی گرنے سے 321 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران وہاں سے پرانے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقعی لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لی مارکیٹ میں سے ملنے والی اشیا کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے۔مرضی وہاب نے بتایا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کی مکمل دستاویزات اورریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیا کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نوعیت کی دریافت پر لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔