کراچی: ای چالان گھروں تک پہنچانے کیلئے ٹریفک پولیس اور پاکستان پوسٹ میں ایم او یو پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی:
شہر میں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرمیں فیس لیس نظام کے تحت ای چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچانے سے متعلق ٹریفک پولیس کراچی اور پاکستان پوسٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔
تقریب کا انعقاد سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ یونس چانڈیو، پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ منظور احمد سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ آج کی تقریب آئی جی سندھ کے ویژن کی طرف ایک اہم قدم ہے، ٹریفک پولیس نے فیس لیس نظام ای چالان پر بہت کام کیا ہے اورموٹر وہیکل آرڈیننس میں بھی ترامیم کرائی گئی ہیں اب ٹریفک پولیس کراچی بھی فیس لیس ای ٹکٹنگ کی طرف جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی اجازت سے پاکستان پوسٹ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں معاہدے کے تحت پاکستان پوسٹ شہریوں کے گھروں تک چالان پہنچانے کا کام سر انجام دے گا، دنیا کے تمام ممالک اور جدید شہریوں میں یہ سسٹم پہلے ہی موجود ہے۔
پوسٹ ماسٹر جنرل سندھ پاکستان پوسٹ منظور احمد نے کہا کہ آئی جی سندھ کے شکر گزار ہیں انہوں نے اس معاملے میں کلیدی کردار ادا کیا، مجھے اس نظام کے آنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے اس کی شفافیت نظر آرہی ہے امید ہے اس ںظام کے آجانے سے پولیس کا امیج بھی بہتر ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ سندھ پولیس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر نئے اقدامات اٹھا رہی ہے، ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں بھی یہی سسٹم پہلے سے فعال ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا چالان ان کے گھر پہنچے گا اور پاکستان پوسٹ کے لوگ ہمیں بتائیں گے کہ چالان متعلقہ شہری کو دے دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے ایسے منظور کروائے ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والے کو احساس ہو، امید ہے اس سسٹم سے کراچی میں بہتری آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ ابتداء میں کسی بھی منصوبے میں بہت سے مسائل آتے ہیں چاہتے ہیں کہ ٹریفک کا نظام بہترہو، کرپشن کا خاتمہ ہو، امید ہے آگے جاکر یہ سسٹم بھی مزید بہتر ہوگا ، اس نظام کو بہتر ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، میڈیا سے اس سلسلے میں تعاون کی ضرورت ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ اس منصوبے کا افتتاح کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور پاکستان پوسٹ پاکستان پوسٹ کے ٹریفک پولیس نے کہا کہ گھروں تک فیس لیس
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :