دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی، اس وقت پانی کا بہائو3 لاکھ 76 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر بہائوکم ہوکر معمول پر آگیا ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 53 ہزار کیوسک پر آگیا ہے۔اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دادو کے بعد سیلاب نے لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز میں تباہی مچادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاڑکانہ،نوشہرہ فیروز (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرا گیا۔سیلابی ریلا ٹکرانے سے 3 دیہات اور رابطہ سڑکیں زیرِ آب گئیں، کچے کے علاقے نئوں گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔ بنیادی صحت مرکز بھی پانی میں ڈوب گیا۔نوشہرو فیروز میں بھی لوپ بند میں شگاف پڑ گیا جس کے باعث بکھری کے قریبی گاؤں زیر آب آگئے جبکہ اس حوالے سے سندھ کے وزیر آب پاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے ، کہیں شگاف نہیں پڑ ا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ 85 ہزار 550 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرچکے ہیں، متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ ان کی املاک اور مویشیوں کو بچانا بھی اولین ترجیح ہے۔علاوہ ازیں صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 180 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 90 ہزار 819 کیوسک ہے۔رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4 لاکھ 20 ہزار 470 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 67 ہزار 90 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 51 ہزار 475 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 27 ہزار 620 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔