اسلام آباد :شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
“اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کیلئےیکم اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی،یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیورنگ لائسنس کےبغیرڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ،چیف ٹریفک پولیس کا کہنا ہے بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی وموٹرسائیکل چلانے والوں پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے گا جبکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی ،انہوں نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی،انہوں نے کہا شہری فیض آبادٹریفک آفس،ایف سکس سہولت مرکزاورٹریفک سہولت وینز سے بھی لائسنس بنوا سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا شہری لائسنس کی فزیکل کاپی ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں،ڈیجیٹل کاپی ہرگزقابل قبول نہیں ہوگی،چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ایک مذہب شہری ہونے کا ثبوت دیں ، اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرکے قانونی کارروائی سے بچیں،،انہوں نے کہا اسلام آباد ٹریفک پولیس کسی بھی شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گی-
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس اسلام آباد نے کہا
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔