ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بند کر دی جائے گی۔ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور شہری چاہے کوئی بھی ہو، انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہو گا

چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس، ایف-6 سہولت مرکز اور ٹریفک سہولت وینز کے ذریعے لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری ہمیشہ ڈرائیونگ لائسنس کی فزیکل کاپی اپنے ساتھ رکھیں، ڈیجیٹل کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔

حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت یہی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ ہے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کسی بھی شہری کو دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

دادو میں دریائے سندھ کے کنارے ٹوٹنے سے 50 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس کہا کہ

پڑھیں:

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

اسلام آباد:

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔

دوسری جانب، اسلام آباد پولیس کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی تھی تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کی تجویز
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • فیصل آباد میں ای چالان کا آغاز:کس کس وائلیشن پر ای چالان ہوگا؟
  • ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا، نیا ٹریفک لائسنس پوائنٹس سسٹم متعارف
  •  پنجاب  میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کا فیصلہ 
  • عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کا عندیہ
  • عدالت کا خاتون، بچوں کی گرفتاری کےمعاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ
  • سندھ بلڈنگ ،ملیر سعود آباد میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل عمارتیں تعمیر
  • ای چالان جمع نہ کرانے پر جرمانہ بڑھتاجائیگا، آئی جی کا انتباہ