اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے ہیں۔ عائد اعتراضات کے مطابق درخواست گزار نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کونسا مفاد عامہ کا سوال ہے، ایسے کونسے بنیادی حقوق متاثر ہوئے کہ آرٹیکل 184/3 کا دائرہ کار استعمال ہو۔ درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں۔ سپریم کورٹ کا ذوالفقار مہدی بنام پی آئی اے کیس ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کی درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا، آرٹیکل 184/3 کی درخواست کے اجزاء پورے نہیں کیے گئے۔ ججز نے آئینی درخواست دائر کرنے کی ٹھوس وجہ بیان کی اور نہ نوٹسز کے لیے فریقین کی وضاحت کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ا رٹیکل 184 3 سپریم کورٹ

پڑھیں:

سپریم کورٹ کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ‘ 12 افراد زخمی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت لرز گئی۔ دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں ہوا، دھماکے کے بعد وکلاء اور سپریم کورٹ عملے کے افراد باہر نکل آئے۔ سپریم کورٹ سٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کینٹین میں 10 بج کر 55 منٹ پر اے سی گیس کا دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 3 زخمیوں کو پمز ہسپتال اور 9 کو پولی کلینک منتقل کیا گیا جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس لیک ہورہی تھی، ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ دھماکا گیس کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے سی ٹیکنیشن زیادہ زخمی ہیں، ایک ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر
  • مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
  • سپریم کورٹ میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کو چیلنج
  • سپریم کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر
  • مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
  • مجوزہ آئینی ترمیم عدلیہ کی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • بلوچستان ہائیکورٹ، ایمل ولی کی سینیٹ رکنیت کیخلاف دائر درخواست خارج
  • امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • جماعت اسلامی نے کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • سپریم کورٹ کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ‘ 12 افراد زخمی