ایشیا کپ فائنل: دبئی پولیس نے تماشائیوں کےلیے ایڈوائزری جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا جب کہ فائنل سے قبل دبئی پولیس نے تماشائیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگا جب کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
دبئی پولیس نے اسٹیڈیم آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ کے باعث شائقین میچ سے 3 گھنٹے پہلے پہنچیں، ٓتش گیر مادہ، ہتھیار، تیزدھارآلے، متنازع بینرز، سیاسی جھنڈے لانے پر پابندی ہوگی۔
ایڈوائزری کے مطابق نسلی جملے بازی اورگالی گلوچ پر بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 30 ہزاردرہم تک جرمانہ اور ایک سے تین ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔
دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔
یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔