چند علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری، بیشتر علاقوں میں سردی اور دھند رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
سوموار اور منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں اور شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا
محمکہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے میں صبح و رات کے اوقات میں دھند یا اسموگ چھائی رہے گی، بعض جگہیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔
آج کم سے کم درجہ حرارت کچھ شہروں میں یوں ریکارڈ کیا گیا: لہہ -5°C، اسکردو -3°C، بگروٹ -2°C، پارہ چنار 0°C۔
اسلام آباد اور گردونواح میں دونوں دن موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: خشک سردی سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی
سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح و رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم اور دھند یا اسموگ کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش سردی اور دھند ہلکی برفباری،.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سردی اور دھند ہلکی برفباری کا امکان ہے علاقوں میں بارش اور
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔