حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پرآیا، بیٹا یہیں پیدا ہوا:آسٹریلوی وزیرداخلہ TOPSHOT - Police walk on a street after a shooting incident at Bondi Beach in Sydney on December 14, 2025. Australian police said two people were in custody following reports of multiple gunshots on December 14 at Sydney's famed Bondi Beach, urging the public to take shelter.

(Photo by DAVID GRAY / AFP via Getty Images) WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز

سڈنی (آئی پی ایس) آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ سڈنی کی بونڈائی بیچ پر حملے کے بعد شہریوں کو اسلحہ رکھنے کے لائسنس کے قانون کا جائزہ لے رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہتھیار رکھنے کا قانون مزید سخت کیے جانے کی تجویز ہے جبکہ ایک شہری کو کتنے ہتھیاروں کا لائسنس ملنا چاہیے اس پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔
اتوار کو آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر کے ساحل پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے یہودیوں کی سالانہ تقریب میں شریک 15 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا ہے کہ حملہ آور باپ سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا تھا جبکہ ’اُن کا بیٹا ساجد اکرم یہیں پیدا ہوا۔‘
آسٹریلوی وزیر داخلہ ٹونی برک تصدیق کی کہ سڈنی کی بونڈائی بیچ کے حملہ آور نوید اکرم اکتوبر 2019 میں ’آسٹریلین سکیورٹی انٹیلیجنس کی نظر میں آئے تھے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ٹونی برک نے بتایا کہ ساجد اکرم 1998 میں سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آئے تھے جن کو 2001 میں پارٹنر ویزا دیا گیا تھا، اور وہ تب سے ’ریذیڈنٹ ریٹرن ویزا‘ پر تھے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ ’ساجد اکرم کا بیٹا نوید اکرم ایک آسٹریلوی شہری ہے جو یہاں 2001 میں پیدا ہوا۔‘
قبل ازیں آسٹریلوی پولیس نے بتایا تھا کہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر یہودیوں کو نشانہ بنانے والے حملہ آور آپس میں باپ بیٹا ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق اس حملے میں مارے جانے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جن میں ایک 10 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

حکام نے اس واقعے کو یہود مخالف دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے جس کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔
دو پولیس افسران سمیت 42 افراد ہسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جن میں 24 سالہ حملہ آور بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور 50 سالہ باپ اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا اس کا 24 سالہ بیٹا تھا جو پولیس کی نگرانی میں ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِعلاج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان سڈنی بیچ حملہ دہشت گردی قرار، فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا نکلے، پولیس نے مزید کسی حملہ آور کی تلاش نہ کرنے کا اعلان... خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 13خوراج جہنم واصل سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، رانا تنویر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سٹوڈنٹ ویزے ا سٹریلوی حملہ ا ور پیدا ہوا

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا