قومی انسداد پولیو مہم آج شروع، کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط: آصفہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی) قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیرآج سے ہو گا جو 21 دسمبر 2025ء تک جاری رہے گی۔ رواں سال کی آخری پولیو مہم 15سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔ خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے والدین، سرپرستوں، عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ15 سے21 دسمبر2025 ء تک ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو ویکسینیشن مہم کی بھرپور حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری سے مشروط ہے۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں۔ اس مہم کے دوران ملک بھر میں 45.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔