آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودیوں کے تہوار ہنوکہ کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی قیادت نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو پیش آنے والے اس حملے میں اب تک  16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے واقعے کے بعد آسٹریلوی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حملے سے قبل کے عرصے میں آسٹریلیا کی پالیسیوں نے یہود دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) کو ہوا دی۔

سابق آسٹریلوی سفیر کا ردِعمل

آسٹریلیا کے سابق سفیر برینڈن برن، جو فرانس اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، نے نیتن یاہو کے الزامات کو  ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سیاست دان آسٹریلیا کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برینڈن برن نے تسلیم کیا کہ حالیہ برسوں میں دنیا بھر کی طرح آسٹریلیا میں بھی یہود دشمنی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی حکومت نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ’یہودیوں سے نفرت‘ کے خلاف اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نیتن یاہو

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل