قمر باجوہ نے فیض حمید سے کہا ’’رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، اسے دوبارہ سمارٹ بناؤ‘‘ رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے ایک ملاقات میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، اسے دوبارہ سمارٹ بنائو۔ رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہو گئے ہو، جیل میں بہت سمارٹ تھے، فیض، رانا صاحب کو دوبارہ سمارٹ بنائو، اس پر میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جنرل باجوہ فیض حمید
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔