data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان داعش سے وفاداری کا اعلان کر چکے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک شخص سے چھ سال قبل بھی داعش سے ممکنہ روابط کے شبہے میں تحقیقات کی گئی تھیں اور وہ اس وقت سے آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسی کی نظر میں تھا۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوائنٹ کاؤنٹر ٹیررازم ٹیم کا مؤقف ہے کہ نوید اکرم اور اس کے والد ساجد اکرم نے داعش سے وابستگی کا عہد کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بونڈی بیچ حملے کے بعد ملزمان کی گاڑی سے داعش کے دو جھنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں، جس کے بعد واقعے کے دہشت گردی سے جڑے ہونے کے خدشات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ نوید اکرم اس وقت پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں زیر علاج ہے، جب کہ اس کے والد ساجد اکرم پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ سکیورٹی ادارے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ممکنہ نیٹ ورک اور پس پردہ سہولت کاری کا پتا لگایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور موقع پر ہلاک ہوا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساحل پر منعقد یہودیوں کی ایک تقریب کے دوران پیش آیا تھا۔ پولیس نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ حملہ آور باپ بیٹا تھے، جن میں سے ایک مارا گیا جبکہ دوسرا اسپتال میں زیر علاج ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران