’قوم جاہل ہے‘، باوضو ہوکر اداکاری کرنے سے متعلق بیان پر تنقید نے نعمان اعجاز کو غصہ دلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
پاکستان کے سینئر اور ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنے اس بیان پر وضاحت پیش کر دی ہے جس میں انہوں نے باوضو ہو کر اداکاری کرنے کا ذکر کیا تھا۔
حالیہ انٹرویو میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہماری قوم جاہل ہے، بیان کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا اور اسے مذاق کا نشانہ بنایا حالانکہ ان کا مقصد صرف بزرگوں کی سکھائی ہوئی ایک نیک نصیحت کا حوالہ دینا تھا۔
نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ یہ نصیحت کی ہے کہ گھر سے کام کے لیے وضو کر کے نکلو تاکہ اللہ تعالیٰ رزق میں برکت عطا فرمائے۔ تاہم ان کے مطابق بعض افراد نے اس بات کو غلط تناظر میں پیش کرتے ہوئے یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ وضو کی حالت میں نامحرم خواتین کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)
اداکار نے کہا کہ ہماری قوم جاہل ہے وہ ایسی باتوں کو مذاق میں لیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ دوسروں کی خوشی برداشت نہیں کر پاتے اور بلا وجہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ نعمان اعجاز کے مطابق وہ ہمیشہ یہ بات کہتے ہیں کہ ایک دوسرے کی خوشی میں خوش ہونا چاہیے کیونکہ اسی سے زندگی میں برکت اور خوشیاں آتی ہیں مگر ہم ایک دوسرے سے جلنے کی عادت نہیں چھوڑ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ’امید ہے یہ اس وقت با وضو ہوں گے‘ نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید
واضح رہے کہ حال ہی میں نعمان اعجاز کا ایک بیان وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ باوضو ہوکر کام کرتے ہیں اس لیے اللہ ان کے شوبز کے کام میں برکت ڈالتے ہیں اور وہ کام لوگوں کو پسند آجاتا ہے، ان کا رزق ایسے ہی چلتا ہے، ان کا کوئی کمال نہیں، سب خدا کا کرم ہے۔ اداکار کے اس بیان پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ باوضو ہوکر نامحرم عورتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
نعمان اعجاز نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پراجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پراجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بسمل پاکستانی ڈرامے پرورش شرپسند نعمان اعجاز نعمان اعجاز با وضو نعمان اعجاز ویڈیو وائرل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے نعمان اعجاز ویڈیو وائرل کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔